پیرس۔ چانسلر انجیلا مرکل نے آج کہا ہے کہ 13 نومبر کو پیرس میں جنگجووں کے حملے کے بعد جرمنی دہشت گردی کے مقابلے کے لئے فرانس کی مزید مدد کرے گا۔ اسے یہ غور کرنا ہوگا کہ کس طرح مزید مددکی جا سکتی ہے۔
مرکل نے پیرس میں فرانسیسی صدر فرازراں ہولاند کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ’’فرانسیسی صدر نے مجھ سے مزید مددکے بارے میں کہا تو یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس کا مثبت ردعمل ظاہر کریں اور ہم جلدہی اس کا جواب دیں گے۔ ہولاند چاہتے ہیں کہ جرمنی، شام اور عراق میں اسلامی مملکت کے خلاف جدوجہد میں زیادہ سرگرم رول نبھائے جہاں فرانسیسی جنگی جہاز اسلامی مملکت پر پہلے سے ہی بم برسارہی ہے۔ حالانکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ برلن حکومت فوجی کارروائی میں حصہ لینے سے ہچکچا رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔