ہوم » نیوز » عالمی منظر

جرمنی نے پناہ گزینوں کو روکنے کے لئے اپنی سرحدوں کو دوبارہ بند کیا

برلن،بروسلز۔ جرمنی نے آج ایک مرتبہ پھرپناہ گزینوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے اپنے ملک کی سرحدوں کو بند کر دیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 14, 2015 07:26 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جرمنی نے پناہ گزینوں کو روکنے کے لئے اپنی سرحدوں کو دوبارہ بند کیا
برلن،بروسلز۔ جرمنی نے آج ایک مرتبہ پھرپناہ گزینوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے اپنے ملک کی سرحدوں کو بند کر دیا ہے۔

برلن،بروسلز۔ جرمنی نے آج ایک مرتبہ پھرپناہ گزینوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے اپنے ملک کی سرحدوں کو بند کر دیا ہے۔ یوروپ کے اس سب سے اہم ملک کی کوشش ہے کہ وہ اپنے یہاں پناہ گزینوں کو داخل نہ ہونے دے۔ جرمنی کو معلوم ہے کہ ہر روز ہزاروں پناہ گزین اس کے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔


یو روپی یونین کے وزرا پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے کے لئے شدید اختلافات کے شکار ہیں۔یہ وزرا اپنے ملک کو اس صورتحال سے بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور انہیں پناہ گزینوں کے مسائل سے زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔


اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں سے متعلق ایجنسی نے بھی ان ممالک سے فراخ دلی کا مظاہرہ کرنے اور اپنے ملکوں میں انہیں پناہ دینے کی اپیل کی ہے۔ایجنسی کا کہنا ہے کہ یوروپی

ممالک اس سلسلے میں ایک تقسیم کی راہ ہموار کریں تاکہ پناہ گزینوں کو ایک ہی ملک پر بار نہ بننا پڑے۔اس کے لئے ایک ’بروسلز پلان‘بھی تیار کیا گیا ہے لیکن چند ممالک اس سے اتفاق نہیں رکھتے ہیں۔


جرمنی کے وزیر داخلہ نےآج کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے لئے ابھی عارضی انتظامات کئے جائیں گے۔ جب بڑی تعداد میں لوگوں کا داخلہ ہوگا تو سیکورٹی کے مسائل پیدا ہوں گے۔بہت ساری پریشانیاں ان کے ساتھ آئیں گی۔ ہم اسے دور کرنے کے بعد ہی واضح قدم اٹھا سکتے ہیں۔

First published: Sep 14, 2015 07:24 PM IST