ہوم » نیوز » عالمی منظر

سات سال کے بیٹے کے ساتھ اس اداکارہ نے شیئر کی نیوڈ فوٹو ، عدالت نے دی یہ بڑی سزا

Ghana Actress in Jail: معاملہ عدالت پہنچا تو جج نے اس کو گھریلو تشد کا معاملہ بتایا اور کہا کہ اس تصویر سے بچے کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے ۔.

  • Share this:
سات سال کے بیٹے کے ساتھ اس اداکارہ نے شیئر کی نیوڈ فوٹو ، عدالت نے دی یہ بڑی سزا
سات سال کے بیٹے کے ساتھ اس اداکارہ نے شیئر کی نیوڈ فوٹو ، عدالت نے دی یہ بڑی سزا (IamAkuapemPoloo Twitter)

گھانہ : گھانہ کی ایک اداکارہ کو اپنے بیٹے کے ساتویں یوم پیدائش پر اس کے ساتھ ایک نیوڈ تصویر شیئر کرنا کافی مہنگا پڑگیا ۔ اداکارہ کو 90 دنوں کی جیل کی سزا سنائی گئی ہے ، جس کے بعد یہ معاملہ کافی سرخیوں میں آگیا ہے ۔ جس اداکارہ کی یہاں بات ہورہی ہے وہ 31 سال کی روسمنڈا براون ہیں جو ایک سنگل مدر ہیں ۔ اپنے سات سال کے بیٹے کے ساتھ ان کی نیوڈ تصویر پر کافی تنازع ہوا تھا ۔ اس تصویر میں خاتون کے بیٹے نے صرف شارٹس پہن رکھا تھا ۔ جب یہ معاملہ عدالت پہنچا تو جج نے اس کو گھریلو تشد کا معاملہ بتایا اور کہا کہ اس تصویر سے بچے کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے ۔


جج کرسٹینا نے سوشل میڈیا پر نیوڈ تصویریں شیئر کرنے والے کلچر کو لے کر اپنی تشویش ظاہر کی اور سوال کیا کہ کیا اس تصویر کو سوشل میڈیا پر ڈالنے سے پہلے خاتون نے اپنے بچے سے پوچھا تھا ؟ کیا خاتون نے اپنے بیٹے کی پرائیویسی کا احترام کیا ؟ یقینی طور پر اس معاملہ میں ایسا نہیں کیا گیا ۔


اس کے ساتھ ہی جج کرسٹینا نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ خواتین کے خلاف جرائم بڑھنے کے ساتھ ہی فحش مواد میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور ایک ہائئپر سیکشوئل سوسائٹی میں اس طرح کی حرکتوں سے ماں اور بیٹے کے رشتے کے تئیں مفنی شببہ پیش ہوتی ہے ۔


حالانکہ جج نے سماعت کے دوران اس بات پر بھی غور کیا کہ خاتون ایک سنگل مدر ہیں اور اپنے کئے پر اس کو پشیمانی بھی ہے ۔ لیکن پھر بھی جج نے کہا کہ سماج کو پیغام دینے کیلئے یہ سزا انتہائی ضروری ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 22, 2021 04:26 PM IST