اسلام آباد۔ پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔ پاکستانی اخبار ڈان میں شائع خبر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کل ٹیلی فون پر بات چیت کی جس میں دہشت گردی کے خلاف اور دیگر چیلنجوں سے مل کر لڑنے پر اتفاق ظاہر کیا۔ پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق مسٹر غنی نے کل مسٹر عباسی کو وزیر اعظم مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔ مسٹر غنی نے پرامن طریقے سے اقتدار کی تبدیلی کے لئے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پاکستان میں جمہوریت کے لئے اچھا تھا۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے مسٹر غنی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دہشت گردی دونوں ممالک کے لئے خطرہ ہے اس لئے اس کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سیکورٹی اور استحکام کے لئے افغانستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔