Suez Canal Logjam: سوئز نہر میں کئی دنوں سے پھنسا دیوہیکل بحری جہاز پھر تیرنے لگا : رپورٹ
Suez Canal Logjam: سوئز نہر سے روزانہ نو ارب ڈالر کا کاروبار ہوتا رہا ہے ۔ بحری جہاز کے پھنسنے سے عالمی ٹرانسپورٹ اور کاروبار پر بہت برا اثر پڑا ہے ، جو پہلے سے ہی کورونا وائرس کے قہر سے متاثر ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 29, 2021 10:49 AM IST

Suez Canal Logjam: سوئز نہر میں کئی دنوں سے پھنسا دیوہیکل بحری جہاز پھر تیرنے لگا : رپورٹ
مصر کی سوئز نہر میں لگے جام سے اب جلد ہی چھٹکارہ ملنے کی امید ہے ۔ خبر ہے کہ وہاں تقریبا ایک ہفتہ سے پھنسا دیوہیکل بحری جہاز ایورگیون دوبارہ تیرنے لگا ہے ۔ نیوز ایجنسی بلومبرگ نے یہ جانکاری دی ہے ۔ اس دیوہیکل بحری جہاز کو ہٹانے کے کام میں دو خاص بحری جہازوں ( جہازوں کو کھینچنے کے کام میں آنے والے طاقتور جہاز ) کو لگایا گیا تھا ۔
ایشیا اور یوروپ کے درمیان مال لے کر جانے والا ، پناما کے جھنڈے والا ایورگیون نام کا یہ دیوہیکل مال بردار بحری جہاز منگل کو اس نہر میں پھنس گیا تھا ۔ اس وقت سے اہلکار جہاز کو نکالنے اور آبی راستہ کو جام سے آزاد کرنے کی کوششوں میں مصروف تھے ۔ اس نہر سے روزانہ نو ارب ڈالر کا کاروبار ہوتا رہا ہے ۔
بحری جہاز کے پھنسنے سے عالمی ٹرانسپورٹ اور کاروبار پر بہت برا اثر پڑا ہے ، جو پہلے سے ہی کورونا وائرس کے قہر سے متاثر ہے ۔ میرین ٹریفک ڈاٹ کام کے سیٹیلائٹ ڈیٹا کے مطابق ڈچ جھنڈہ والی ایلپ گارڈ اور اطالوی جھنڈہ والی کارلو گرینو پہلے سے ہی اس بڑے بحری جہاز کو ہٹانے میں مصروف جہازوں کی مدد کیلئے بلائی گئیں ، جو اتوار کو وہاں پہنچیں ۔
ایورگیون کی مینجمنٹ کمپنی ہارن ہارڈ شولٹ شپ مینجمنٹ نے بتایا کہ یہ سبھی طاقتور بحری جہاز 400 میٹر طویل ایورگیون کو ہٹائیں گے ۔ ادھر اس جہاز کے نیچے سے گاد نکالا جارہا ہے ۔ نہر اتھاریٹی کے ایک سینئر پائلٹ نے بتایا کہ اہلکاروں نے اتوار کو اونچی لہر کے دوران اس جہاز کو ہٹانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔
رابعی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نہر کے ساحل پر جمے کیچڑ کو صاف کرنے سے جہاز کو اس کے اندر کا مال ہٹائے بغیر نکالا جاسکے گا ، لیکن انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ ہم مشکل حالات میں ہیں ۔ یہ ناخوشگوار واقعہ ہے ۔