ہوم » نیوز » عالمی منظر

اسرائیل میں پیش آیادل ہلادینے والا واقعہ: زمین اچانک کاریں نگل گئی۔ دیکھئے ویڈیو

میڈیا میں رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، پارکنگ میں موجود سِنک ہول اچانک کھلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ ہول ناک منظر دیکھا جا سکتا ہے، اچانک زمین دھنستی دکھائی دیتی ہے اور کاریں یکے بعد دیگرے اس میں گر کر غائب ہوتی ہیں

  • UNI
  • Last Updated: Jun 08, 2021 09:29 PM IST
  • Share this:
اسرائیل میں پیش آیادل ہلادینے والا واقعہ: زمین اچانک کاریں نگل گئی۔ دیکھئے ویڈیو
علامتی تصویر

یروشلم: اسرائیل میں ایک ایسا عجیب و غریب اور دل دہلا دینے والا واقعہ آیا ۔جس میں پارکنگ میں اچانک زمین میں بڑا سوراخ بن گیا اور وہاں کھڑی کاریں اس میں گر کر غائب ہوگئیں۔ میڈیا میں رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، پارکنگ میں موجود سِنک ہول اچانک کھلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ ہول ناک منظر دیکھا جا سکتا ہے، اچانک زمین دھنستی دکھائی دیتی ہے اور کاریں یکے بعد دیگرے اس میں گر کر غائب ہوتی ہیں۔


یہ واقعہ مغربی یروشلم میں واقع ایک صدی سے زائد پرانے اور بڑے اسپتال شارے زیڈک میڈیکل سینٹر کی پارکنگ میں پیر کی دوپہر کو پیش آیا، سطح کا پانی زیر زمین لے جانے والا ایک بہت بڑا سِنک ہول اچانک ہی کھل کر اندر دھنس گیا تھا۔واقعے میں پانی لے جانے والا سوراخ کھلنے سے پارکنگ لاٹ کا ایک بڑا حصہ دھنس گیا، سکیورٹی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین کاریں سوراخ کے اندر گر کر غائب ہو رہی ہیں



واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیم نے اچھی طرح سے جائزہ لے کر یقینی بنایا کہ واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ سِنک ہول وہاں بنایا گیا تھا جہاں قریب ہی ہائی وے سکسٹین پر سرنگیں کھودی گئی تھیں، اور ان دونوں کے درمیان کیا ربط ہے، اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

واقعے کے بعد جائے حادثہ کے آس پاس علاقے کو خطرناک قرار دے کر ناکہ بندی کی گئی، اس واقعے کی دوسری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی پولیس بنے والے بہت بڑے گڑھے کا جائزہ لے رہی ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jun 08, 2021 09:27 PM IST