ہوم » نیوز » عالمی منظر

کوما سے جاگی لڑکی تو ملی حاملہ ہونے کی خبر، ہو چکی ڈلیوری، جانیں پورامعاملہ

یہ ایک طرح کے میڈیکل کنڈیشن کے سبب ہوتا ہے جسے 'یوٹرس ڈی ڈیلفس' کہتے ہیں۔ اس میں خاتون کو دو یوٹرس اور دو سروکس ہوتے ہیں۔ جانئے پورا معاملہ۔۔۔

  • Share this:
کوما سے جاگی لڑکی تو ملی حاملہ ہونے کی خبر، ہو چکی ڈلیوری، جانیں پورامعاملہ
علامتی تصویر

برطانیہ میں ایک عجیب و غریب  معاملہ سامنے آیا ہے جہاں 18 سال کی لڑکی جب کوما سے واپس آئی تو اسے پتہ چلا کہ وہ حاملہ تھی اور اس نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ کوما میں جانے سے پہلے اسے پتہ نہیں تھا کہ وہ حاملہ ہے۔ اولڈ ہیم کی رہنے والی ایبونی وینس کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ وہ حاملہ ہے لیکن حال ہی میں ایک دن جب وہ سونے کیلئے گئی تو اسے سردرد محسوس ہوا اس کے بعد اسے دورے پڑنے لگے۔ جب اسے اسپتال لے جایا گیا تو وہ کوما میں چلی گئی۔ جانچ کرنے پر پتہ چلا کہ ایبونی حاملہ تھی اور بچے کی ڈلیوری فورا ہونی ضروری تھی۔


بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک طرح کے میڈیکل کنڈیشن کے سبب ہوتا ہے جسے 'یوٹرس ڈی ڈیلفس' کہتے ہیں۔ اس میں خاتون کو دو یوٹرس اور دو سروکس ہوتے ہیں۔ ایبونی کے ساتھ بھی ایسا ہی تھا۔ اس کو اس بات کا احساس اس لئے  نہیں ہوا کیونکہ بچہ اس کے دوسرے یوٹرس(رحم) میں تھا جبکہ ایک یوٹرس(رحم) سے اس کو پیریڈس (حیض) آتا رہا۔


اس واقعے سے لڑکی اور اس کی ماں دونوں حیران رہ گئے۔ حالانکہ جب ڈاکٹروں نے پورا معاملہ سمجھایا تو انہوں نے بچے کو خوشی۔خوشی قبول کر لیا۔

First published: Feb 23, 2019 12:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading