உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پیریڈس وقت پر آتے تھے لیکن 7 ماہ کی حاملہ نکلی کالج کی لڑکی

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    کالج میں پڑھنے والی ایک لڑکی جب پیروں میں سوجن ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں کے پاس گئی تو اس کے ہوش اڑ گئے۔

    • Share this:
      کالج میں پڑھنے والی ایک لڑکی جب پیروں میں سوجن ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں کے پاس گئی تو اس کے ہوش اڑ گئے۔ دراصل وہ 7 ماہ سے حاملہ تھی۔ لیکن حیرانی کی بات تو یہ تھی کہ لڑکی نے اس دوران کبھی اپنے پیریڈس نہیں مس کئے۔ اس کے علاوہ انہیں کبھی قے یا چکرآنے جیسی کوئی پریشانی نہیں آئی۔ اور ان کا بیبی بمپ بھی باہر نہیں آیا۔
      دراصل لارا اپنے بوائے فرینڈ لیوک کے ساتھ گزشتہ دو سالوں سے رہ رہی ہیں۔ گزشتہ دسمبر کی بات ہے جب ان کے پیروں میں سوجن آگئی۔ اس کے بعد لارا کے جسم میں کمزوری آنے لگی۔ ان کا وزن بڑھنے لگا تھا۔ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ سے اس بارے میں بات کی اور وہ دونوں ڈاکٹر کے پاس گئے۔ تب ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ 37 ہفتوں کی حاملہ ہیں۔
      اس کے پہلے بھی لارا اپنے پریگنینسی ٹسٹ کروا چکی تھی پر وہ نگیٹیو ہی آیا تھا۔ ان کی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ٹسٹ کے وقت ان کے حمل کو 28 ہفتہ ہو چکے تھے، اسلئے ہو سکتا ہے کہ پازیٹیو حمل بتانے والے ہارمون نے جسم کو چھوڑ دیا ہو جس سے نگیٹیو ریزلٹ آیا۔

      خواتین کے ساتھ کیا ہوتا ہے جب پیریڈس بند ہو جاتے ہیں؟

      NINTCHDBPICT000432451510

      نہ بیبی بمپ، نا مارنگ سکنیس اور نہ ہی کسی ہلچل کو لارا نے محسوس کیا۔ انہیں لگا کہ وہ ڈاکٹر ٹھیک نہیں ہیں۔ جب انہوں نے الٹراساونڈ کروایا تو انہیں یقین نہیں ہوا کہ حقیقت میں ان کے اندر ایک جان سانس لے رہی ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچا پلیسیٹا کے پیچھے بڑھ رہا تھا اسلئے بمپ بہت ہی چھوٹا تھا۔ اور اسی وجہ سے بچے کی ہلچل بھی لارا کو محسوس نہیں ہو پائی۔

      NINTCHDBPICT000432451438

      تو وہیں لارا کے بوائے فرینڈ نے اس وقت بھی ان کا ساتھ نہیں چھوڑا اور بچے کو بڑا کرنے کا وعدہ کیا۔
      First published: