ہوم » نیوز » عالمی منظر

بڑا انکشاف: انسٹاگرام، گوگل اور ایپل کے ایپ پر بیچی جا رہی تھیں لڑکیاں، حرکت میں آئی حکومت

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد کویت انتظامیہ نے فورا ان اشتہارات کو ہٹانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

  • Share this:
بڑا انکشاف: انسٹاگرام، گوگل اور ایپل کے ایپ پر بیچی جا رہی تھیں لڑکیاں، حرکت میں آئی حکومت
بڑا انکشاف: انسٹاگرام، گوگل اور ایپل کے ایپ پر بیچی جا رہی تھیں لڑکیاں

فیس بک کے مالکانہ حق والی کمپنی انسٹاگرام کے ساتھ ہی گوگل اور ایپل اسٹور پر کئی ایسے ایپ کا پتہ چلا ہے جہاں پر گھروں میں کام کرنے والی خواتین کی خرید وفروخت کی جا رہی تھی۔ بی بی سی نیوز عربی کے مطابق، اس ایپ میں خواتین کو ملازمین کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔ ایپ میں کم عمر لڑکیوں کے ساتھ خواتین کو ٹرانسفر کے لئے ملازمہ یا بیچنے کے لئے ملازمہ جیسے لفظوں کے ساتھ ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا تھا۔


واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد کویت انتظامیہ نے فورا ان اشتہارات کو ہٹانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اسی کے ساتھ ایپ بنانے والی کمپنی سے قانونی یقین دہانی لی گئی ہے کہ وہ اس طرح کی کسی بھی سرگرمی میں کبھی بھی ملوث نہیں ہو گی۔


رپورٹ کے مطابق، یہ خاتون ایپ کے ذریعہ گوینیا کی ایک 16 سالہ لڑکی کو بیچ رہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق، یہ خاتون ایپ کے ذریعہ گوینیا کی ایک 16 سالہ لڑکی کو بیچ رہی تھی۔


معاملہ کی سنگینی کے مدنظر فیس بک نے واضح کیا ہے کہ اس معاملہ میں کارروائی کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ڈالے گئے اس طرح کے مواد کو فیس بک اور انسٹاگرام سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ اس طرح کے اشتہارات پھر سے نہ ڈالے جا سکیں اس کے لئے ایسے لوگوں پر ہمیشہ کے لئے پابندی لگا دی گئی ہے۔ کویت کے افرادی قوت کی پبلک اتھارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مبارک العظیمی نے بتایا ہے کہ میڈیا رپورٹوں کے بعد ایک خاتون کی جانچ کی رہی ہے جو اس پورے نیٹ ورک کو الگ الگ ایپ کے ذریعہ چلایا کرتی تھی۔

رپورٹ کے مطابق، یہ خاتون ایپ کے ذریعہ گوینیا کی ایک 16 سالہ لڑکی کو بیچ رہی تھی۔ معاملہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے خاتون کی تلاش تیز کر دی گئی ہے۔

 
First published: Nov 04, 2019 09:46 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading