ہوم » نیوز » عالمی منظر

یونان کے جنگلوں میں زبرست آتشزدگی ، کم سے کم 74 افراد ہلاک

یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریبی علاقے کے جنگل میں 23 جولائی کو لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 25, 2018 12:08 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یونان کے جنگلوں میں زبرست آتشزدگی ، کم سے کم 74 افراد ہلاک
علامتی تصویر

ماٹی،ایتھنز ۔ یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے قریبی علاقے کے جنگل میں 23 جولائی کو لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ایتھنز سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق 23 جولائی کو لگنے والی آگ سے جنگلات اور گاڑیاں راکھ کا ڈھیر بن گئیں اور ایتھنز کے قریب ساحلی قصبوں کی گلیوں میں دھواں بھر گیا۔امدادی کارکن فوری طور پر جائے حادثے کی طرف روانہ ہوگئے جہاں سیاح بھی ساحلوں میں پھنسے ہوئے تھے جبکہ آگ کے شعلے گھروں تک پہنچ گئے جہاں کے ہائشیوں نے پیدل یا گاڑیوں میں وہاں سے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش کی۔

امدادی کا رکن ویسیلیس کا کہنا تھا کہ ایتھنز سے 25 کلومیٹر کے شمال مشرقی علاقے ماٹی کے ساحلی علاقے سے 26 لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک گروپ کی شکل میں تھے جو ایک ہی خاندان کے اراکین، دوست یا اجنبی تھے تاہم وہ اپنی جان کو بچانے کے لیے سمندر کے قریب پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔

یونان کی ایمرجنسی سروس کے نائب صدر میلٹیادیس میلوناس کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ راکھ میں چھپے نقصان کا اندازہ لگانا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ 308 انجینئرز کو بھیجا جائے گا جو نقصان کا جائزہ لیں گے جبکہ ایٹیکا کے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کی گئی۔

افسران کے مطابق آگ کی وجہ سے 23بچوں سمیت کم سے کم 187افراد زخمی ہوئے ہیں۔

First published: Jul 25, 2018 12:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading