ہوم » نیوز » عالمی منظر

خوشخبری! اب اس ملک میں بچے پیدا کرنے پر ملے گا دیڑھ لاکھ کا بونس

بیبی بونس(Baby Bonus) اسکیم کیلئے وہاں تقریبا 1400 کروڑ روپئے کا بجٹ طے کیا گیا ہے۔ اس ملک میں سال 2050 تک 36 فیصدی لوگوں کی عمر 65 سال ہوجائے گی۔

  • Share this:
خوشخبری! اب اس ملک میں بچے پیدا کرنے پر ملے گا دیڑھ لاکھ کا بونس
بیبی بونس(Baby Bonus) اسکیم کیلئے وہاں تقریبا 1400 کروڑ روپئے کا بجٹ طے کیا گیا ہے۔ اس ملک میں سال 2050 تک 36 فیصدی لوگوں کی عمر 65 سال ہوجائے گی۔

یونان  (Greece) میں گھٹتی آبادی وہاں کی حکومت کیلئے بڑی مشکل بن گئی ہے۔ اس مشکل سے نمٹنے کیلئے وہاں کی سرکار نے "بیبی بونس" (Baby Bonus) نام کی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ یعنی وہاں کے لوگوں کو بچے پیدا کرنے پر پیسے دئے جائیں گے۔ گریس میں آبادی تقریبا 1 کروڑ 4 لاکھ ہے۔

گریس میں بیبی بونس اسکیم کے تحت ایک بچہ پیدا کرنے والے لوگوں کو 2000  یورو یعنی یندستانی روپیوں میں تقریبا دیڑھ لاکھ روپئے دئے جائیں گے۔ اتنا ہی نہیں اس اسکیم کیلئے وہاں تقریبا 1400 کروڑ روپئے کا بجٹ طے کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق،گریس کی آبادی تقریبا ایک کروڑ ہے اور یہ تیزی سے گھٹ رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر وہاں یوم پیدائش شرح نہیں بڑھی تو اگلے 30 سال میں وہاں کی آبادی 33 فیصد تک گھٹ جائے گی۔ جبکہ سال 2050  تک 36 فیصدی لوگوں کی عمر 65 سال ہوجائے گی۔ لہذا وہاں کی حکومت نے جنم شرح پر بڑھانے کے مقصد سے بیبی بونس اسکیم کااعلان کیا ہے۔

گریس کے علاوہ کئی اور ملکوں میں بیبی بونس کا التزام ہے۔ جس میں آسٹریلیا، کناڈا، چیک ریپبلک، فرانس، اٹلی، پالینڈ جیسے کچھ ملک ہیں۔ آسٹریلیا میں بیسی بونس کے طور پر 5 ہزار ڈالت یعنی تقریبا 2لاکھ38 ہزار روپئے دئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ الگ۔الگ ممالک میں الگ التزام ہے۔

First published: Feb 11, 2020 12:57 PM IST