ہوم » نیوز » عالمی منظر

یونان میں ایلیکس سپراس حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا

یونان کے وزیر اعظم ایلیکس سپراس نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Jan 17, 2019 09:19 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یونان میں ایلیکس سپراس حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا
الجزیرہ سے لی گئی تصویر

یونان کے وزیر اعظم ایلیکس سپراس نے گزشتہ روز پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے۔ پارلیمنٹ میں 151 ممبران پارلیمنٹ نے سپراس حکومت کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ 299 ممبران پارلیمنٹ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اعتماد کے ووٹ پر بحث کے دوران سپراس نے ممبران پارلیمنٹ سے کابینہ کو حمایت اور اپنے چار سال کی مدت کے آخری سال میں اہم اصلاحات کو حتمی شکل دینے کی اجازت مانگی۔

اس دوران اپوزیشن پارٹی کے ارکان نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کے اہم مسائل کو حل کر نے میں ناکام رہی ہے اور اسے استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

First published: Jan 17, 2019 09:17 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading