جرمنی میں کوئلہ کان کی توسیع کو لے کر مخالفت کے دوران گریٹا تھنبرگ کو لیا گیا حراست میں

جرمنی میں کوئلہ کان کی توسیع کو لے کر مخالفت کے دوران گریٹا تھنبرگ کو لیا گیا حراست میں

جرمنی میں کوئلہ کان کی توسیع کو لے کر مخالفت کے دوران گریٹا تھنبرگ کو لیا گیا حراست میں

پولیس نے بتایا کہ کوئلہ کان کی توسیع کے لیے راستہ بنانے کے لیے لوئتزرتھ گاوں کو اجاڑنے کی مخالفت میں کارکن گریٹا تھنبرگ کو دیگر کارکنوں کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Germany
  • Share this:
    موسمیاتی تبدیلی کو لے کر کام کرنے والی گریٹا تھنبرگ کو منگل کے روز جرمنی کے شہر لوئٹزرتھ میں کوئلے کی کان کی توسیع کے خلاف مظاہرے کے دوران پولیس نے حراست میں لے لیا۔ گریٹا کے ساتھ، پولیس نے دیگر ماحولیاتی کارکنوں کو بھی حراست میں لیا۔ سی این این سے منسلک این ٹی وی نے جرمن پولیس کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ گریٹا تھنبرگ کو کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا۔

    گاوں کو اُجاڑنے کی مخالفت میں ماحولیاتی کارکن نے کیا مظاہرہ
    پولیس نے بتایا کہ کوئلہ کان کی توسیع کے لیے راستہ بنانے کے لیے لوئتزرتھ گاوں کو اجاڑنے کی مخالفت میں کارکن گریٹا تھنبرگ کو دیگر کارکنوں کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس نے وارننگ دی تھی کہ اگر کارکن گروپ کان کے کنارے سے نہیں ہٹے تو انہیں طاقت کے زور پر ہٹادیا جائے گا۔

    جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے نے بتایا کہ یوروپی توانائی کمپنی آر ڈبلیو ای کی ملکیت والی گارج ویلر لگنائٹ کول مائن کے کوئلہ کان کی توسیع کے لیے راستہ بنانے کے لیے ایک گاوں کو اجاڑنے کے خلاف سینکڑوں ماحول دوست کارکنوں نے منگل کو مغربی جرمنی میں اپنا احتجاج پھر سے شروع کیا۔ گاوں سے لوگوں کی نکاسی کا عمل پورا ہوجانے کے بعد آر ڈبلیو ای نے گاوں کے چاروں جانب 1.5 کلومیٹر کے احاطے میں خاردار تاروں سے باڑ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے تا کہ گاوں کی عمارتوں، گلیوں اور سیوروں کو منہدم کرنے سے پہلے گاوں کو پوری طرح سے سیل کردیا جائے۔

    یہ بھی پڑھیں:
    سنسنی خیز انکشاف! چین جسم فروشی کیلئے پاکستانی لڑکیوں کا کررہا ہے استعمال

    یہ بھی پڑھیں:


    ماحول دوست کارکنوں کی یہ ہے دلیل
    سی این این نے بتایا کہ کوئلہ کان کی توسیع ماحول دوست کارکنوں کے لیے اہم ہے۔ ان کی دلیل ہے کہ توانائی کے لیے کوئلے کو جلانا جاری رکھنے سے زمین کی گرمی کے اخراج میں اضافہ ہوگا اور عالمی درجہ حرارت بھی بڑھے گا جو پیرس کلائمٹ چینج ڈیل کی خلاف ورزی ہوگی۔ لگنائٹ سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والا کوئلہ ہے، یہ سب سے زیادہ آلودگی پھیلانے والا ایندھن ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: