ہوم » نیوز » عالمی منظر

حافظ سعید نے دہشت گردوں کی فہرست سے نام ہٹوانے کے لئے اقوام متحدہ سے رجوع کیا

نئی دہلی۔ 26/11 ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید نے دہشت گردوں کی فہرست سے اپنا نام ہٹانے کے لئے اقوام متحدہ میں درخواست دائر کی ہے۔

  • Share this:
حافظ سعید نے دہشت گردوں کی فہرست سے نام ہٹوانے کے لئے اقوام متحدہ سے رجوع کیا
جماعت الدعوة سربراہ حافظ سعید: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ 26/11 ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید نے دہشت گردوں کی فہرست سے اپنا نام ہٹانے کے لئے اقوام متحدہ میں درخواست دائر کی ہے۔ لشکر طیبہ کے بانی نے یہ پٹیشن تب داخل کی تھی، جب وہ نظر بند تھا۔

حافظ سعید نے یہ پٹیشن لاہور کے ہی ایک قانونی فرم 'مرزا اینڈ مرزا' کے ذریعے داخل کی ہے۔ اسے داخل کرنے والے نوید رسول مرزا پاکستان کے نیشنل اكاونٹبلٹی بیورو میں وکیل رہ چکے ہیں۔

حافظ کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے مدنظر امریکہ نے اس پر 10 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا ہوا ہے۔ اسے حال ہی میں ثبوت کی کمی کی وجہ سے پاکستان کے عدالتی جائزہ بورڈ نے بری کر دیا ہے۔ وہ اس سال جنوری سے نظربند تھا۔

بتا دیں کہ ہفتہ کو وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گرد حافظ کا اس طرح سے چھوٹ جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان دہشت گرد کے خلاف مقدمہ چلانے میں ناکام رہا ہے جس کا فائدہ براہ راست طور پر دہشت گرد کو ملا اور وہ بری ہو گیا۔
First published: Nov 28, 2017 12:02 PM IST