உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حافظ سعید سے منسلک تنظیموں اور مالی اداروں کے اثاثوں کو پاکستان ضبط کرے گا

    جماعت الدعوة سربراہ حافظ سعید: فائل فوٹو

    جماعت الدعوة سربراہ حافظ سعید: فائل فوٹو

    اسلام آباد۔ پاکستانی حکومت ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید پر شکنجہ کستے ہوئے اس سے منسلک خیراتی تنظیموں اور مالی اداروں کو اپنے قبضہ میں لینے کی تیاری میں ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      اسلام آباد۔ پاکستانی حکومت ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید  پر شکنجہ کستے ہوئے اس سے منسلک خیراتی تنظیموں اور مالی اداروں کو اپنے قبضہ میں لینے کی تیاری میں ہے۔
      رائٹر نے بتایا کہ پاکستانی حکومت نے اس سلسلے میں 19 دسمبر کو اپنے تمام صوبوں اور مختلف سرکاری محکموں کو ہدایات جاری کی تھیں۔ حکومت سعید کے ذریعہ چلائے جانے والے جماعت الد عوہ اور فلاح انسانیت تنظیم کو اپنے قبضے میں لینا چاہتی ہے۔ اس میٹنگ میں شامل تین حکام نے یہ اطلاع رائٹر کو دی۔


      اس خفیہ دستاویز کو جاری کرنے کے دوران، وزارت خزانہ نے پاکستان کے پانچ صوبوں اور اس کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو 28 دسمبر کو اپنا کام تیار کرنے کے لئے کہا تھا۔ وزارت نے کہا کہ حکومت حافظ سعید کے چلائے جانے والے جماعت الدعوہ اور فلاح انسانیت اداروں کو اپنے قبضے میں لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

      First published: