ہوم » نیوز » عالمی منظر

حافظ سعید دہشت گردوں کی مالی معاونت کے کیس میں مجرم قرار، 5 سال کی سزا کا اعلان

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے حافظ سعید کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے دولت مہیا کرانے کے دو معاملوں میں جمعرات کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

  • Share this:
حافظ سعید دہشت گردوں کی مالی معاونت کے کیس میں مجرم قرار، 5 سال کی سزا کا اعلان
حافظ سعید: فائل فوٹو

اسلام آباد۔ پاکستان کی عدالت نے دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو ٹیرر فنڈنگ کے معاملوں میں مجرم پایا ہے۔ عدالت نے دہشت گرد سرغنہ اور ممبئی کے 26/11  حملوں کے ماسٹرمائنڈ حافظ سعید کو پانچ سال کی سزا سنائی ہے۔


لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے حافظ سعید کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے دولت مہیا کرانے کے دو معاملوں میں جمعرات کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔


آفیسر کے مطابق، استغاثہ فریق نے عدالت میں سعید اور اس کے معاونین کے دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے دولت مہیا کرانے کے الزام کو ثابت کرنے کے لئے 20 گواہوں کو پیش کیا تھا۔ سعید کو سخت سیکورٹی کے درمیان عدالت میں لایا گیا۔


حافظ سعید کے خلاف یہ کیس پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت (سی ٹی ڈی) کے لاہور اور گوجرانوالہ چیپٹرز نے درج کرائے تھے۔ گوجرانوالہ میں درج کرائے گئے مقدمے کی ابتدائی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں ہوئی تاہم بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر کیس کو لاہور منتقل کردیا گیا۔
First published: Feb 12, 2020 04:27 PM IST