உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حافظ سعید نے گرفتاری سے بچنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی

    ممبئی حملے کے کلیدی سازشی اور دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید: فائل فوٹو۔

    ممبئی حملے کے کلیدی سازشی اور دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید: فائل فوٹو۔

    اسلام آباد۔ ممبئی حملے کے کلیدی سازش کار اور دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے گرفتاری سے بچنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      اسلام آباد۔ ممبئی حملے کے کلیدی سازش کار اور دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے گرفتاری سے بچنے کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے اور یہ کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت ہندوستان اور امریکہ کے کہنے پر اسے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

      پاکستانی اخبار ’ڈان ‘میں آج شائع خبر کے مطابق ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر گھرے سعید نے اپنے وکیل اے کے ڈوگر کے ذریعے داخل کی گئی عرضی میں عدالت سے حکومت کو اسے گرفتار نہ کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی۔ قابل غور ہے کہ اقوام متحدہ کی نگرانی کمیٹی کا ایک وفد اسی ہفتے دو روزہ دورہ پر پاکستان جانے والا ہے۔ وفد اس سلسلہ کی انکوائری کرے گا کہ پاکستان عالمی باڈی کی عائد کردہ پابندی سے متعلق احکامات کی تعمیل کر رہا ہے یا نہیں۔


      اقوام متحدہ کی ٹیم کے اس دورے کو دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں پر پابندی کو مکمل طورپر لاگو کرنے میں ناکام رہنے پر پاکستان پر ہندوستان اور امریکہ کے دباؤ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

      First published: