ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ کے دباو میں جھکا پاکستان ، ممبئی حملہ کا ماسٹر مائنڈ اور جماعت الدعوۃ سرغنہ حافظ سعید نظر بند

امریکہ کے دباو کے سامنے جھکتے ہوئے پاکستان نے ممبئی دہشت گردانہ حملہ کے ماسٹر مائنڈ جماعت الدعوۃ کے سرغنہ حافظ سعید کو ایک مرتبہ پھر سے حراست میں لے لیا ہے۔

  • Share this:
امریکہ کے دباو میں جھکا پاکستان ، ممبئی حملہ کا ماسٹر مائنڈ اور جماعت الدعوۃ سرغنہ حافظ سعید نظر بند
حافظ سعید ۔ فائل فوٹو

اسلام آباد : امریکہ کے دباو کے سامنے جھکتے ہوئے پاکستان نے ممبئی دہشت گردانہ حملہ کے ماسٹر مائنڈ جماعت الدعوۃ کے سرغنہ حافظ سعید کو ایک مرتبہ پھر سے حراست میں لے لیا ہے۔سی این این نیوز 18 نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حافظ سعید کو پاکستانی حکومت نے گھر میں نظر بند کردیا ہے۔ خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد گزشتہ ہفتہ حافظ سعید کو رہا کردیا گیا تھا، جس کی ہندوستان اور امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک نے تنقید کی تھی ۔

حافظ سعید کی رہائی پر امریکہ نے سخت رخ اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اس کو دوبارہ گرفتار کرے نہیں تو اس کا باہمی تعلقات پر اثر پڑ سکتا ہے ۔ ایسے میں حافظ سعید کی دوبارہ گرفتاری اس بات کی طرف اشارہ کررہی ہے کہ پاکستان نے امریکہ کے دباو میں یہ قدم اٹھایا ہے۔

First published: Nov 30, 2017 11:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading