உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی حملے کوقیامت تک ثابت نہیں کر پاؤ گے: حافظ سعید کا چیلنج

    اسلام آباد۔ دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوہ کے سربراہ اور 26/11 ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید نے ایک بار پھر ہندوستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی حملے کو قیامت تک ثابت نہیں کر پاؤ گے۔

    اسلام آباد۔ دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوہ کے سربراہ اور 26/11 ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید نے ایک بار پھر ہندوستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی حملے کو قیامت تک ثابت نہیں کر پاؤ گے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      اسلام آباد۔ دہشت گرد تنظیم جماعت الدعوہ کے سربراہ اور 26/11 ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید نے ایک بار پھر ہندوستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ ممبئی حملے کو قیامت تک ثابت نہیں کر پاؤ گے۔


      سعید کا یہ بیان وزیر خارجہ سشما سوراج کے پاکستان دورے کے بعد آیا ہے۔اس نے کہا کہ ممبئی حملے کو سات سال ہو گئے اور اب ثابت نہیں کر پائے تو قیامت تک بھی ثابت نہیں کر پاؤ گے۔ ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ سعید نے ایک ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے جس میں اس نے  ’’حکومت پاکستان کوتو کچھ نہیں کہا، لیكن سشما کو جواب میں دیتا ہوں، آپ ممبئی حملے کو سات سال تک ثابت نہیں کر سکے، قیامت تک انشاء اللہ ثابت نہیں کر سکتے۔ سعید نے ایک اور ٹویٹ کر کےکہا’’ کہ ہندوستان ممبئی حملے کا ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے۔‘‘ وہیں دوسری طرف مودی نے خود ہی 1971 کو سب سے زیادہ خطرناک دہشت گردی کے طور پر قبول کیا ہے۔


      اس سے پہلے اس نے پیرس میں موسمیاتی تبدیلی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی ملاقات کے تعلق سے پاکستانی وزیر اعظم پر جم کر
      تنقید کی ہے۔ اس نے کہا، ’’پیرس میں نواز شریف کو نریندر مودی کے ساتھ گرم جوشی سے نہیں ملنا چاہیے تھا۔ جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید نے کہا کہ پاکستان کو ہندوستان کے ساتھ کوئی کاروبار نہیں، کوئی کرکٹ نہیں اور کوئی بات چیت نہیں کرنی چاہئے۔


      حافظ سعید کا یہ ویڈیو اور ٹویٹ ایسے وقت پر آیا ہے جب پاکستان نے سشما سوراج کے پاکستان دورے کے وقت یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جماعت الدعوہ کو کسی طرح کے انعقاد کی تشہیر کی اجازت نہیں دے گا۔

      First published: