உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان میں اللہ اکبر تحریک کے ذریعہ الیکشن لڑے گا ممبئی دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ حافظ سعید

    حافظ سعید ۔ فائل فوٹو

    حافظ سعید ۔ فائل فوٹو

    ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃ پاکستان میں 25 جولائی کو ہورہے عام انتخابات میں "اللہ اکبر تحریک "نامی پارٹی کے ذریعہ انتخاب لڑے گی ۔

    • Share this:
      ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوۃ پاکستان میں 25 جولائی کو ہورہے عام انتخابات میں "اللہ اکبر تحریک "نامی پارٹی کے ذریعہ انتخاب لڑے گی ۔ اس تنظیم کی ملی مسلم لیگ ( ایم ایم ایل ) کا سیاسی پارٹی کے طور پر رجسٹریشن ہونا ابھی باقی ہے ۔ تنظیم کے ایک سینئر رکن نے یہ معلومات دی ہے۔
      جماعت الدعوۃ نے سال 2008 میں ممبئی حملوں کو انجام دیا تھا ۔ اس تنظیم نے ملی مسلم لیگ نام سے اپنی سیاسی پارٹی شروع کی تھی ، لیکن پاکستانی الیکشن کمیشن کے پاس یہ اب تک رجسٹرڈ نہیں ہوپائی ہے۔ عام انتخابات نزدیک آنے کے ساتھ ہی تنظیم نے اللہ اکبر تحریک کے ذریعہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ پارٹی پاکستانی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔
      جماعت الدعوۃ کے ایک رکن کے مطابق یہ ایک غیر فعال پارٹی ہے ، جسے احسان نام کے ایک شہری نے رجسٹرڈ کرایا تھا ۔ اس طرح کی کئی پارٹیاں پاکستان الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں ، تاکہ مین اسٹریم کی کسی پارٹی کو اگر کوئی پریشانی لاحق ہوتی ہے تو وہ ان کا سہارا لے سکیں۔
      First published: