உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید نے شاہ رخ خان کو دی پاکستان آنے کی دعوت

    نئی دہلی۔ عدم برداشت پر ملک بھر میں جاری ہنگامہ کے درمیان اب ایک نیا تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔

    نئی دہلی۔ عدم برداشت پر ملک بھر میں جاری ہنگامہ کے درمیان اب ایک نیا تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔

    • IBN7
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ عدم برداشت پر ملک بھر میں جاری ہنگامہ کے درمیان اب ایک نیا تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ تنازعات کے درمیان پاکستان میں ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ دہشت گرد حافظ سعید نے شاہ رخ خان کو پاکستان آنے کی دعوت دے دی ہے۔ حافظ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہندوستان میں اپنے مذہب کی وجہ سے پریشانی جھیل رہے مسلمان پاکستان آ سکتے ہیں۔ حافظ سعید نے یہ بیان ہندستان میں شاہ رخ خان پر بی جے پی رہنماؤں کے حملے کے بعد دیا ہے۔

      اس سے پہلے بی جے پی جنرل سکریٹری اور پارٹی کے قدآور لیڈر کیلاش وجے ورگی نے شاہ رخ خان پر ایک بیان دے کرایک اور تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ وجے ورگی نے کہا کہ شاہ رخ خان رہتے ہندوستان میں ہیں مگر ان کا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے۔ ان کی فلمیں یہاں کروڑوں کماتی ہیں مگرانہیں ہندستان میں عدم برداشت کا ماحول نظر آتا ہے۔ یہ غداری نہیں تو کیا ہے؟ ہندستان اقوام متحدہ کا مستقل رکن بننے کو ہے، پاک سمیت تمام ہند مخالف طاقتیں اس کے خلاف سازش رچ رہی ہیں۔

       
      First published: