ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ میں سیلون کھلتے ہی چند گھنٹوں میں ہئیر اسٹائلسٹ بن گئی لکھ پتی!

الیسیا نووٹنی کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب ایک گاہک نے انہیں صرف بال کاٹنے کی ٹپ کے طور پر ڈھائی ہزار ڈالر دئیے۔

  • Share this:
امریکہ میں سیلون کھلتے ہی چند گھنٹوں میں ہئیر اسٹائلسٹ بن گئی لکھ پتی!
امریکہ میں سیلون کھلتے ہی چند گھنٹوں میں ہئیر اسٹائلسٹ بن گئی لکھ پتی!

ڈینور۔ کورونا وائرس (Corona Virus) کے خطرے کے پیش نظر دنیا کے زیادہ تر حصوں میں لاک ڈاون (Lockdown) نافذ ہے۔ حالانکہ، اب زندگی دھیرے دھیرے معمول پر آ رہی ہے اور لوگ پھر سے اپنے کاروبار کھول رہے ہیں۔ ’ فاکس نیوز‘ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاون کے بعد امریکی ریاست کولوراڈو (Colorado) میں سیلون پھر سے کھل گئے ہیں۔ ایسی ہی ایک ہئیر اسٹائلسٹ خاتون الیسیا نووٹنی (Ilisia Novotny) ہیں جو سیلون کھولنے کے کچھ ہی گھنٹوں میں لاکھوں روپئے کمانے میں کامیاب رہیں۔


الیسیا نووٹنی کو اس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب ایک گاہک نے انہیں صرف بال کاٹنے کی ٹپ کے طور پر ڈھائی ہزار ڈالر دئیے۔ اس بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بلوں کے لئے روپئے پورے کرنے کے لئے کئی دنوں سے کوشش کر رہی تھیں۔ وہ شخص دوپہر ایک بج کر ایک منٹ پر بال کٹوانے آیا تھا اور دکھنے میں ایک سیدھا سادہ شخص تھا جس نے بال کٹوانے کے بعد ادائیگی کے طور پر مجھے موٹی رقم ادا کی۔


اتنا ہی نہیں، بلکہ اس آدمی نے سیلون میں موجود جنرل منیجر کو ایک ہزار ڈالر، ریسپشنسٹ کو پانچ سو ڈالر اور دیگر اٹھارہ ہئیر اسٹائلسٹ میں اٹھارہ سو ڈالر بانٹ دئیے۔ فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے کہا کہ ’’ میرے پاس 2,500 ڈالر کی ادائیگی کرنے کے لئے پیسے نہیں تھے اور ہم سب اس شخص کی مدد کے لئے اس کے بہت ممنون ہیں‘۔ انہوں نے انتہائی خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا ’ میں نہیں بتا سکتی کہ یہ رقم ہم سبھی کے لئے کتنی معنیٰ رکھتی ہے۔ حالانکہ یہ پہلا معاملہ نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی اس طرح کے کئی معاملے سامنے آ چکے ہیں۔

First published: May 19, 2020 03:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading