ہوم » نیوز » عالمی منظر

حج کے انتظامات مکمل،آج سے عازمین حج کی آمد ہوگی شروع، پیرکو ہوگاحج کا رکن اعظم وقوف عرفہ

حج کے ارکان کاآغاز 17 جولائی کی رات سے ہو گا اور رواں برس سعودی عرب کے 60 ہزار مقامی شہری حج کا فریضہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔مکہ مکرمہ میں عازمین کی آمد کا سلسلہ ہفتے سے شروع ہو گا۔

  • Siasat
  • Last Updated: Jul 17, 2021 09:02 AM IST
  • Share this:
حج کے انتظامات مکمل،آج سے عازمین حج کی آمد ہوگی شروع، پیرکو ہوگاحج کا رکن اعظم وقوف عرفہ
مسجد الحرام میں حجاج کرام کے لیے وسیع تر انتظامات

سعودی عرب نے رواں برس حج کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور اس سلسلے میں وزارتِ حج و عمرہ نے جمعے سے مسجد الحرام میں نمازیوں کو اجازت نامے جاری کرنا بند کر دیے ہیں۔ حج کے ارکان کاآغاز 17 جولائی کی رات سے ہو گا اور رواں برس سعودی عرب کے 60 ہزار مقامی شہری حج کا فریضہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔مکہ مکرمہ میں عازمین کی آمد کا سلسلہ ہفتے سے شروع ہو گا۔


عرب نیوز کے مطابق وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کے اجازت نامے کو 24 جولائی سے دوبارہ جاری کیا جائے گا۔آٹھ ذی الحج یعنی 18 جولائی سے حج کا باقاعدہ آغاز ہو گا اور عازمین حج کی ادائیگی کا آغاز منیٰ پہنچ کر وہاں اپنے خیموں میں قیام کرنے سے کریں گے۔نو ذی الحج یعنی 19 جولائی کو عازمین میدان عرفات میں پہنچیں گے جہاں وہ حج کے رکن کی ادائیگی کریں گے۔بعد ازاں 20 جولائی کو عازمین قربانی کا فریضہ سر انجام دیں گے اور حج کا یہ سلسلہ 22 جولائی کو اختتام پذیر ہو گا۔



مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ سے متعلق ایجنسی فار پروجیکٹس اینڈ انجینئرنگ اسٹڈیز (Agency for Projects and Engineering Studies ) نے آئندہ حج کے دوران مسجد الحرام میں حجاج کرام کے لیے وسیع تر انتظامات کرنے کا عزم ظاہرکیاہے۔مملکت سعودی عربیہ میں منصوبوں اور انجینئرنگ کی تعلیم کے انڈر سکریٹری انجینئر سلطان القراشی (Eng. Sultan Al-Qurashi) نے بتایا کہ مجموعی طور پر 108039 مربع میٹر کا رقبہ عازمین حج کے لیے مکمل طور پر دستیاب رہے گا، جس میں پورا مطاف (کعبہ کے آس پاس طواف کعبہ کا علاقہ) بھی شامل ہے۔

انھوں نے دوران حج عازمین حج کو مکمل طور پر سہولیات فراہم کرنے کا یقین دلایا ہے اور کہا ہے کہ عالمی وبا کووونا وائرس (Covid-19) کے پروٹوکال پر مکمل عمل کیا جاتا رہے گا۔ٹرمینل عمارت کے لئے 20 اہم اور ماتحت داخلی راستے اور دروازے کھلا ہوں گے، جن میں سب سے اہم شاہ عبد العزیز گیٹ (King Abdulaziz Gate)، عمرہ گیٹ (Umrah Gate) اور الفتاح گیٹ (Al-Fatah Gate) ہیں، جس میں 28 سطح پر اضافی داخلے اور خارجی راستوں کو مختلف سطحوں پر سہولیات فراہم کرنے کا انتظام ہے۔


اس کے علاوہ دنیا کی دو عظیم مساجد مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے انتظامات اور دیگر امور کے جنرل ایوان صدر نے ان مساجد میں مصنوعی ذہانت (artificial intelligence) کے استعمال کو تیز کردیا ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے تحت سخت احتیاطی اقدامات کے دوران سالانہ حج کے لیے مکہ مکرمہ میں تمام طرح کے انتظامات کرلیے گئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایوان صدر بڑی تیزی سے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤں، وبائی امراض پر قابو پانے اور عظیم الشان مسجد میں آب زمزم کی تقسیم کے لئے روبوٹ کا استعمال کررہا ہے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jul 17, 2021 09:02 AM IST