
photo arab news
مکہ مکرمہ : خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدا لعزیز سال روں 5000 قربانیوں کا خرچہ برداشت کریں گے ۔ یہ ان عازمین حج کی قربانیوں کا خرچہ ہوگا ، جو سال رواں شاہ سلمان کے مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کررہے ہیں ۔ ان میں 80 ممالک کے عازمین حج شامل ہیں ۔
عرب نیوز کے مطابق حج گیسٹ پروگرام کے سکریٹری جنرل عبد اللہ بن مدلج المدلج کے مطابق اس میں فلسطین میں شہید جوانوں کے اہل خانہ ، مصری فوج اور پولیس اہلکار اور ان سوڈانی فوجیوں کے اہل خانہ شامل ہیں ، جو تباہ کن طوفان یا پھر باز آبادکاری سے متعلق کاموں کے دوران فوت کرگئے تھے ۔ عبد اللہ بن مدلج نے مزید بتایا کہ اس سال 5000 عازمین کی قربانی کا خرچہ شاہ سلمان برداشت کررہےہیں جبکہ پچھلے سال 2400 عازمین کے اخراجات انہوں نے برداشت کئے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلہ میں متعلقہ اتھاریٹی اور ایجنسیوں سے رابطہ کرلیا گیا ہے اور متعلقہ افراد کو بھی اس بابت بتادیاگیا ہے۔ خیال رہے کہ اس پروگرام کو مقصد سعودی عرب ، عرب ممالک کے باشندگا اور اسلامی ممالک کے باشندوں کے درمیان تعلقات کو خوشگوار بنانا ہے۔