جدہ۔ اسلام کے پانچویں رکن حج کی ادائیگی کے لئے دنیا بھر سے اٹھارہ لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق، سعودی عرب کی نظامت عامہ برائے پاسپورٹس کے ڈائریکٹر جنرل ، میجر جنرل سلیمان الیحییٰ نے ایوان صنعت وتجارت جدہ میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ 1650000 عازمین حج فضائی سفر کے ذریعے پہنچے ہیں۔ 88500 کی زمینی راستے سے آمد ہوئی ہے اور 14,800 سمندری راستے سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 134,000 شہری اور 109,000 غیر ملکی تارکینِ وطن حج کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سال حج کے لیے دنیا بھر سے بیس سے تیس لاکھ کے درمیان عازمین ِ حج کی مکہ مکرمہ میں آمد متوقع ہے۔
نظامت عامہ برائے پاسپورٹس کے مطابق اس نے مقدس مقامات کے لیے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں 73,488 تارکین وطن کو لائسنس جاری کیے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔