مکہ المکرمہ: دنیا بھرسے تعلق رکھنے والے لاکھوں حجاج کرام مکہ مکرمہ میں مناسک حج ادا کررہے ہیں۔ 23 لاکھ سے زائد حاجیوں نے گزشتہ روزحج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جس کے بعد انہوں نے مزدلفہ میں مغرب اورعشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کیں اورشیطان کومارنے کے لئے کنکریاں جمع کیں۔ مزدلفہ رات گزارنے کے بعد نماز فجر کے بعد عازمین حج منیٰ میں جمرہ العقبہ پررمی کرنے کے بعد اللہ کی راہ میں قربانی دے رہے ہیں، کنکریاں ماررہے ہیں ، قربانی کرکے سرمنڈوا رہے ہیں اور احرام کھول رہے ہیں ۔
سعودی عرب کی جانب سے سرکاری سطح پر جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 23 لاکھ 52 ہزار 122 فرزندان توحید نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔ ان میں سے 17 لاکھ 52 ہزار 14 حجاج کرام بیرون ملک سے حجاز مقدس مقدس پہنچے جب کہ اندرون ملک سے حج کرنے والوں کی تعداد 6 لاکھ 108 ہے۔
سعودی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ تمام حجاج کرام ہر قسم کی وبائی اورمتعدد امراض سے مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ محکمہ صحت نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات کررکھے ہیں۔

عازمین حج کو ایک سے دوسرے مقام تک منتقل کرنے کے لیے21 ہزار بسوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فضائی نگرانی بھی جاری ہے۔

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔