உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سعودی عرب نے ایرانی عازمین کیلئے اب تک 62 ہزار حج ویزا کیا جاری ، 16 ہزار عازمیں مدینہ پہنچے

    Picture : Twitter

    Picture : Twitter

    ایران کی حج تنظیم نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے اتوار 6 اگست تک ایرانی عازمین کے لیے 62 ہزار حج ویزے جاری کر دیے ہیں۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:
      تہران : ایران کی حج تنظیم نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب نے اتوار 6 اگست تک ایرانی عازمین کے لیے 62 ہزار حج ویزے جاری کر دیے ہیں۔ حج تنظیم کے ڈائر یکٹر حمید محمدی نے ایران کی ایک خبررساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ 16 ہزار سے زیادہ عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔جمعرات سے یہ عازمین مدینہ منورہ سے جدہ کی جانب روانہ ہوجائیں گے۔
      ایرانی عازمین کی 30 جولائی کو سعودی عرب میں آمد کا آغاز ہوا تھا اور یہ سلسلہ 25 اگست تک جاری رہے گا۔
      First published: