اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اتوار سے شروع ہونے جا رہا حج، دنیا بھر سے لاکھوں عازمین حج پہنچے مکہ

    فائل فوٹو۔

    فائل فوٹو۔

    سعودی عرب میں سالانہ حج کا آغاز اتوار یعنی کل سے ہونے جا رہا ہے اور اس کے لئے پوری دنیا سے 20 لاکھ سے زائد عازمین حج یہاں پہنچ چکے ہیں۔

    • Share this:
      سعودی عرب میں سالانہ حج کا آغاز اتوار یعنی کل سے ہونے جا رہا ہے اور اس کے لئے پوری دنیا سے 20 لاکھ سے زائد عازمین حج یہاں پہنچ چکے ہیں۔ دنیا بھر سے اب تک 20 لاکھ افراد حج کے لئے مکہ پہنچ گئے ہیں۔

      مصر سے آنے والے عماد عبدالرحیم نے بتایا، " حج کرنے کے اس احساس کو میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔" انہوں نے کہا، 'میں تمام مسلم ملکوں کے لئے، فلسطین اور برما میں رہنے والوں کے لئے، افغانستان اور ہندوستان میں رہنے والوں کے لئے دعا کرنا چاہتا ہوں۔'

      مکہ پہنچ رہے مختلف ملکوں کے عازمین الگ الگ شناخت کے لئے مختلف رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہوتے ہیں۔ یہاں وہ ہزاروں کی تعداد میں خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ کعبہ پر پہلی نظر پڑتے ہی  وہ رو رو کر، گڑگڑا کر اس کے سامنے دست بدعا ہوتے ہیں، اپنی عجز و انکساری کا اظہار کرتے ہیں، اللہ کی بڑائی بیان کرتے ہیں اور اپنے لئے، اپنے اقربا کے لئے اور تمام مسلمانوں کی مغفرت کے لئے دعا مانگتے ہیں۔
      First published: