حج 2018 : 20 لاکھ عازمین حج کی خدمت کیلئے 2.5 لاکھ افراد مامور

تقریبا 2.5 لاکھ افراد اللہ کے مہمانوں کیلئے مناسک حج کی ادائیگی آسان بنانے کے واسطے خدمات پیش کرنے میں شریک ہیں۔

Aug 19, 2018 07:59 PM IST | Updated on: Aug 19, 2018 07:59 PM IST
حج 2018 : 20 لاکھ عازمین حج کی خدمت کیلئے 2.5 لاکھ افراد مامور

 منی کی طرف کوچ کرتےہوئے عازمین حج ۔( فوٹو کریڈٹ: عرب نیوز ٹویٹر ہینڈل )۔

مناسک حج کی ادائیگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ پہلے روز عازمین حج مکہ مکرمہ سے آٹھ کلومیڑ دور منی پہنچ رہے ہیں۔ادھر عازمین حج کی خدمت کیلئے سال رواں 2.5 لاکھ افراد اپنی خدمات پیش کررہے ہیں ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے سرکاری اعداد و شمار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ 45 سے زیادہ حکومتی اداروں کی نمائندگی کرنے والے تقریبا 2.5 لاکھ افراد اللہ کے مہمانوں کیلئے مناسک حج کی ادائیگی آسان بنانے کے واسطے خدمات پیش کرنے میں شریک ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عازمین کی منی آمد کا سلسلہ اتوار کو رات گئے تک جاری رہے گا۔ منی میں قیام کر کے کل پیر کے روز 9 ذو الحجہ کو صبح فجر کے بعد عازمین حج عرفات کا رخ کریں گے ، جہاں حج کا رکن اعظم یعنی "وقوف عرفات" ادا کیا جائے گا۔

Loading...

Loading...