خانہ جنگی کی وجہ سے سات برس قبل شام کے دو بھائی ہوگئے تھے جدا، اب سفرحج نے دونوں کو ملایا ، دیکھیں جذباتی ویڈیو

سوشل میڈیا پر ایک جذباتی ویڈیو کلپ گردش کررہی ہے ، جس میں دو بھائی کافی جذباتی انداز میں ایک دوسرے کو گلے لگا رہے ہیں ۔

Aug 17, 2018 02:27 PM IST | Updated on: Aug 18, 2018 09:33 AM IST
خانہ جنگی کی وجہ سے سات برس قبل شام کے دو بھائی ہوگئے تھے جدا، اب سفرحج نے دونوں کو ملایا ، دیکھیں جذباتی ویڈیو

دونوں بھائیوں میں ایک اردن میں جب کہ دوسرا شام میں رہ رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک جذباتی ویڈیو کلپ گردش کررہی ہے ، جس میں دو بھائی کافی جذباتی انداز میں ایک دوسرے کو گلے لگا رہے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان دونوں بھائیوں کا ملک شام تعلق ہے ۔ مگر خانہ جنگی کی وجہ سے دونوں بھائی تقریبا سات برس قبل ایک دوسرے سے جدا ہوگئے تھے اور اب سفر حج پر دونوں آپس میں ملے ہیں ۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی ایک خبر کے مطابق دونوں بھائیوں میں ایک اردن میں جب کہ دوسرا شام میں رہ رہا تھا۔ویڈیو کلپ میں احرام میں ملبوس دونوں بھائی انتہائی جذباتی انداز سے بغل گیر ہیں۔ ویڈیو کو دیکھنے والا انسان بھی دونوں بھائیوں کی کیفیت کا اندازہ کرتے ہوئے خود کو جذباتی ہونے سے روک نہیں پاتا۔

Loading...

Loading...