اپنا ضلع منتخب کریں۔

    حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج، لبیک اللھم لبیک کے ورد کے ساتھ عرفات پہنچ رہے ہیں لاکھوں عازمین

    ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد ہندستانیوں سمیت دنیا بھر سے آئے تمام عازمین حج آج پورا دن میدان عرفات میں گزاریں گے اور مسجد نمرہ میں ہونے والی ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے ۔

    ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد ہندستانیوں سمیت دنیا بھر سے آئے تمام عازمین حج آج پورا دن میدان عرفات میں گزاریں گے اور مسجد نمرہ میں ہونے والی ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے ۔

    ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد ہندستانیوں سمیت دنیا بھر سے آئے تمام عازمین حج آج پورا دن میدان عرفات میں گزاریں گے اور مسجد نمرہ میں ہونے والی ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے ۔

    • Share this:

      دنیا بھر سے آئے 25 لاکھ سے زائد عازمین حج کل دن بھر اور آج کی رات منی میں گزارنے اور وہاں ذکر واذکار میں مصروف رہنے کے بعد آج پیر کو بعد نماز فجر لبیک اللھم لبیک کے ورد کے ساتھ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کے لئے میدان عرفات کے لئے روانہ ہو گئے اور روانگی کا یہ سلسلہ دوپہر تک جاری رہے گا۔


      ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد ہندستانیوں سمیت دنیا بھر سے آئے تمام عازمین حج آج پورا دن میدان عرفات میں گزاریں گے اور مسجد نمرہ میں ہونے والی ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے ۔ عازمین یہاں میدان عرفات میں گڑگڑا کر بارگاہ الہی میں اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں گے۔ یہاں حج کا خطبہ بھی دیا جائے گا۔


      سورج غروب ہونے کے بعد تمام عازمین حج مغرب کی نماز پڑھے بغیر عرفات سے مزدلفہ کی طرف کوچ کریں گے اور مزدلفہ پہنچ کر وہاں مغرب اور عشا کی نماز ایک ساتھ پڑھیں گے۔ مزدلفہ کی پہاڑیوں میں کھلے آسمان کے نیچے وہ رات گزاریں گے اور یہیں سے وہ کنکریاں اکٹھا کریں گے۔ منگل کی صبح فجر کی نماز کے بعد عازمین کا یہ قافلہ واپس منی روانہ ہو جائے گا جہاں پہلے دن کی رمی جمرات ادا کی جائے گی یعنی بڑے شیطان کو علامتی طور پر کنکریاں ماری جائیں گی۔ رمی جمرات کا یہ رکن اگلے دو دنوں تک مزید جاری رہے گا۔ منگل  کو بڑے شیطان کو کنکری مارنے کے بعد عازمین سر حلق کرائیں گے اور قربانی کریں گے۔ اس کے بعد احرام کھول دیں گے۔ پھر وہ خانہ کعبہ کا طواف اور صفا ومروہ کی سعی کریں گے۔


      سعودی حکومت نے حجاج کرام کو ہر ممکن آسانی اور سہولت بہم پہنچانے کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں ۔ کم از کم ایک لاکھ سیکورٹی اہلکاروں کو امن وامان کی صورت حال کے قیام کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ رضاکار ٹیمیں اس کے علاوہ ہیں۔


       مکہ معظمہ کےگورنر شہزادہ خالد الفیصل نے ایک پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ کسی بھی عوامی اجتماع کی اتنی زیادہ میڈیا کوریج رواں سال دنیا کے کسی دوسرے مقام پر نہیں دیکھی گئی جتنی کہ اس بار حج کی عظیم الشان کامیابی کی کوریج کی گئی۔


       انہوں نے کہا کہ ’ حج جیسے ایمان پرور سفر کو مفید اور خوش گوار بنانے کے حوالے سے پوری دنیا سعودی عرب کی انتظامی، سیاسی اور مادی قابلیتوں کی معترف ہے‘۔


      First published: