ہوم » نیوز » عالمی منظر

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج، عازمین حج کے میدان عرفات پہنچنے کا سلسلہ جاری

دنیا بھر سے آئے ہوئے تقریبا 25 لاکھ عازمین حج لبیک اللھم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک، ان الحمد والنعمتہ لک والملک لا شریک لک کے ورد کے ساتھ آج دیر رات منیٰ سے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لئے میدان عرفات پہنچ رہے ہیں اور یہ سلسلہ دوپہر تک جاری رہے گا۔

  • Share this:
حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج، عازمین حج کے میدان عرفات پہنچنے کا سلسلہ جاری
فائل فوٹو

مکہ مکرمہ ۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے تقریبا 25 لاکھ عازمین حج لبیک اللھم لبیک، لبیک لا شریک لک لبیک، ان الحمد والنعمتہ لک والملک لا شریک لک کے ورد کے ساتھ آج دیر رات منیٰ سے حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لئے میدان عرفات پہنچ رہے ہیں اور یہ سلسلہ دوپہر تک جاری رہے گا۔ لاکھوں عازمین حج آج میدان عرفات میں سورج غروب ہونے تک عبادات و مناجات میں مصروف ہوں گے۔


میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں عازمین حج امام صاحب کا خطبہ حج سنیں گے اور ظہر اور عصر کی نماز وہ ایک ساتھ ایک اذان اور الگ الگ اقامت سے ادا کریں گے۔ وہ غروب آفتاب تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے۔ یہاں وہ دن بھر ذکر واذکار اور عبادات میں مصروف رہیں گے اور اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگیں گے۔


سورج غروب ہوتے ہی عازمین مزدلفہ کا رخ کریں گے اور وہاں پہنچ کر وہ مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک وقت میں ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ باجماعت یا الگ الگ ادا کریں گے۔ حجاج مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گذاریں گے اور رمی جمرات کے لئے 70عدد کنکریاں چنیں گے۔ حجاج کرام یہاں اپنے رب کے حضور مناجات کے ساتھ سنت کے مطابق آرام بھی کریں گے۔


عرفات میں واقع مسجد النمرہ: فائل فوٹو۔
عرفات میں واقع مسجد النمرہ: فائل فوٹو۔


حجاج کرام اتوار یعنی 10 ذی الحجہ کو نمازِ فجر ادا کرنے کے بعد سورج طلوع ہونے تک مناجات کریں گے، وہ اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگیں گے۔ اس عمل کے بعد حجاج کرام عقبہ جمرہ کو کنکریاں مارنے کے لیے منیٰ واپس آجائیں گے اور منیٰ میں حرم کی جانب واقع جمرات کمپلیکس میں صرف بڑے جمرہ یعنی بڑے شیطان کو7 عدد کنکریاں ماریں گے۔عازمین حج کی سہولت کے لئے سعودی حکومت کی جانب سےسکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں ۔

 

 

 
First published: Aug 10, 2019 08:57 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading