ہوم » نیوز » عالمی منظر

سعودی حکومت کا خواتین عازمینِ حج کیلئے محرم سے متعلق اہم فیصلہ ، اٹھایا یہ بڑا قدم

سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ محرم کے بغیرخواتین بھی حج کیلئے درخواست دے سکتی ہیں، بغیر محرم خاتون کو خواتین کے گروپ میں شامل کیا جائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 14, 2021 11:47 PM IST
  • Share this:
سعودی حکومت کا خواتین عازمینِ حج کیلئے محرم سے متعلق اہم فیصلہ ، اٹھایا یہ بڑا قدم
سعودی حکومت کا خواتین عازمینِ حج کیلئے محرم سے متعلق اہم فیصلہ ، اٹھایا یہ بڑا قدم

جدہ : سعودی وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا ہے کہ محرم کے بغیرخواتین بھی حج کیلئے درخواست دے سکتی ہیں، بغیر محرم خاتون کو خواتین کے گروپ میں شامل کیا جائے گا۔ عرب میڈیا میں شائع تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج وعمرہ نے رواں سال خواتین کو محرم کے بغیر حج ادا کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محرم کے بغیرخواتین بھی حج کیلئیدرخواست دے سکتی ہیں، محرم کے بغیر خاتون کو خواتین کیگروپ میں شامل کیا جائے گا۔


وزیر حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ایک خیمے میں عازمین کی تعداد 4 سے زیادہ نہیں ہوگی اور ہر جگہ2عازمین کے درمیان 2.5 میٹرکا فاصلہ ہو گا جبکہ مشاعرمقدسہ میں قرنطینہ کا بھی الگ انتظام کیا گیا ہے۔ سعودی وزیر نے مزید کہا کہ حج درخواست قبول ہونے پر3گھنٹے میں پیکیج کی فیس اداکرنی ہوگی، حج پیکج فیس ادانہ کرنے پردرخواست سے نام نکال دیا جائے گا۔


گذشتہ روز سعودی عرب نے حج پالیسی کے بعد عازمین کے لیے حج پیکجز کا اعلان کیا تھا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ نے امسال صحت وضوابط اور ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے3حج پیکجز کی منظوری دی۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی وجہ سے حج پیکج کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پہلاپیکج گیسٹ اسپیشل ٹاور ہے جس کی فیس16560.50ریال فی کس رکھی گئی


اور دوسرا پیکج گیسٹ اسپیشل ہے جس کی فیس14381.95 ریال فی کس ہے جب کہ حج پیکج گیسٹ عوامی خیمہ ہے جو کی فیس12113.95ریال فی کس ہے۔ سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا تھا کہ پیکجز میں تمام خدمات پابندی کے ساتھ فراہم کی جائیں گی۔

سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

ادھر سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک میں پہنچنے والے مسافروں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے تمام ایئرلائنز کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی ، جس کے تحت سعودی عرب پہنچنے والے مسافروں کا ایپ پر رجسٹرڈ ہونا لازمی ہوگا۔

گاکا نے مراسلے میں کہا ہے کہ سعودی عرب آنے والے مسافر اپنے موبائل فونز میں توکلنا ایپ ڈاؤن لوڈ لازمی کریں اور اگر مسافر ایپ سے متعلق آگاہ نہیں ہے تو ایئر لائنز اس بات کو یقینی بنائیں کہ مسافروں کو توکلنا ایپلیکشن سے متعلق آگاہی ہو۔ سعودی سول ایشن کا کہنا ہے کہ مسافروں کے ایپ پر لازمی رجسٹریشن کا فیصلہ سعودی ایوی ایشن ایکٹ آرٹیکل 23 کے تحت کیا گیا ہے ۔ توکلنا ایپ پر رجسٹرڈ نا ہونے والے مسافروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 14, 2021 11:46 PM IST