ہوم » نیوز » عالمی منظر

حج 2021 : سعودی حکومت نے شروع کی تیاریاں ، اسپتال سمیت عازمین کو دی جائیں گی یہ سہولیات

Hajj 2021 : سعودی عرب میں مقیم ملکی و غیر ملکی شہریوں کی جانب سے اب تک حج کے لیے 4 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ۔ ملنے والی درخواستوں میں سے 60 فیصد مرد حضرات کی ہیں جبکہ 40 فیصد خواتین کی ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 18, 2021 08:07 PM IST
  • Share this:
حج 2021 : سعودی حکومت نے شروع کی تیاریاں ، اسپتال سمیت عازمین کو دی جائیں گی یہ سہولیات
حج 2021 : سعودی حکومت نے شروع کی تیاریاں ، مخصوص اسپتال سمیت عازمین کو دی جائیں گی یہ سہولیات

مکہ مکرمہ : عالمی وبا کورونا کے دوران حج کو محدود رکھنے کے درمیان فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں سعودی عرب حکومت نے تیاریاں شروع کردی ہے۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے حج سیزن کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس سلسلے میں 13 اسپتال مخصوص کئے جائیں گے جب کہ تمام حجاج کوکھانا ان کے کمروں میں ہی پہنچایا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت صحت کی جانب سے حج سیزن کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ ڈائریکٹرامورصحت نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں  13 اسپتال مخصوص کیے جائیں گے اور حجاج کے رہائشی خیموں میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا ، جبکہ تمام حجاج کوکھانا ان کے کمروں میں ہی پہنچایا جائے گا۔ یاد رہے سعودی عرب نے کورونا کی صورتحال کے پیش ںظر رواں سال بھی حج محدود رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے بیرون ملک زائرین کو حج کی اجازت نہیں دی۔


سعودی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ رواں سال مجموعی طور پر 60 ہزار سعودی عرب کے شہریوں اور رہائش پذیر افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی جائے گی، لوگوں کی حفاظت اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس وقت کچھ احتیاطی اقدامات کیے ہیں۔


واضح رہے سعودی عرب میں مقیم ملکی و غیر ملکی شہریوں کی جانب سے اب تک حج کے لیے 4 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ۔ ملنے والی درخواستوں میں سے 60 فیصد مرد حضرات کی ہیں جبکہ 40 فیصد خواتین کی ہیں۔

درخواستوں کی حتمی منظوری کا مرحلہ 13 ذی القعد تک جاری رہے گا ، جس کے بعد صرف 60 ہزار افراد کو اگلے مرحلے کے لیے منتخب کیا جائے گا۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 18, 2021 07:42 PM IST