உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hajj 2022: سفر حج پر 300 عازمین نے کیا ایسا کام، ہوگئے گرفتار، دو لاکھ کا لگا جرمانہ

    Hajj 2022: سفر حج پر 300 عازمین نے کیا ایسا کام، ہوگئے گرفتار، دو لاکھ کا لگا جرمانہ (AP)

    Hajj 2022: سفر حج پر 300 عازمین نے کیا ایسا کام، ہوگئے گرفتار، دو لاکھ کا لگا جرمانہ (AP)

    Hajj 2022 : حج سیکورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے کہا کہ "حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تقریباً 288 شہریوں اور رہائشیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔" لیفٹیننٹ جنرل نے بتایا کہ سبھی لوگوں پر 10 ہزار سعودی ریال (2 لاکھ 10 ہزار 633 روپے) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      ریاض : سعودی عرب میں سفر حج پر جانے والے 300 عازمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ خلیجی ملک نے پہلے ہی کہا تھا کہ بغیر پرمٹ کے سفر کرنے والے عازمین کو گرفتار کرکے ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اس کے باوجود سینکڑوں لوگ بغیر پرمٹ کے پکڑے گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے پیر کو بتایا کہ گرفتار کئے گئے تمام افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ حج سیکورٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تقریباً 288 شہریوں اور رہائشیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔" لیفٹیننٹ جنرل نے بتایا کہ سبھی لوگوں پر 10 ہزار سعودی ریال (2 لاکھ 10 ہزار 633 روپے) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: دہلی سے دبئی جارہی Spicejet کی فلائٹ کی کراچی میں ہوئی لینڈنگ، مسافروں کو بحفاظت اتارا گیا


      البسامی نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں بغیر پرمٹ مسافروں کے مکہ میں داخل ہونے کو لے کر حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دئے گئے ہیں ۔ مسجد حرام کے چاروں طرف حفاظتی حصار بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 69 ہزار سے زیادہ گاڑیوں میں تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو فی الحال داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ملک کی 177 اہم شخصیات کا CJI کو خط، 'نوپور شرما معاملہ میں SC نے پار کی لکشمن ریکھا'


      قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اس سال دس لاکھ افراد کو حج کی اجازت دے رہا ہے۔ سعودی عرب نے کورونا وائرس کی وجہ سے غیر ملکیوں کے حج پر دو سال کے لئے پابندی عائد کردی تھی ۔ تاہم سال رواں بیرون ملک سے 8 لاکھ 50 ہزار افراد حج کے مقدس فریضہ کو انجام دینے کیلئے سعودی عرب آرہے ہیں ۔

      اس مرتبہ انڈونیشیا سے ایک لاکھ 51 عازمین ، پاکستان سے 81 ہزار 132 عازمین، ہندوستان سے 79 ہزار 237 عازمین اور بنگلہ دیش سے 57 ہزار 585 عازمین حج کے فریضہ کی ادائیگی کرسکیں گے ۔ (ایجنسی ان پٹ کے ساتھ)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: