ہوم » نیوز » عالمی منظر

Ramzan 2021:سعودی وزارت حج نے جاری کیے رمضان میں عمرہ اورنمازوں سے متعلق گائیڈلائنس

بچوں کو نہ تو مساجد میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی، نہ ہی مساجد کے آس پاس صحن میں بچے آسکیں گے۔ وہ اس لیے کہ انھیں بھی کورونا سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔سعودی عرب کے وزارت داخلہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بغیر اجازت کے عمرہ ادا کرنے والے زائرین کو دس ہزار ریال (26,671 امریکی ڈالر) جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

  • Share this:

سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ نے ماہ رمضان المبارک کے لئے عمرہ اور نماز سے متعلق اجازت نامے کے اجراء کے لئے رہنما اصول اور پروٹوکول مرتب کیے ہیں۔عالمی وبا کورونا وائرس (COVID-19) کے خلاف حفاظتی ٹیکوں کو ترجیحی فہرست میں سرفہرست مقام حاصل ہے کیونکہ اس کے بغیر کسی بھی عبادت گزار کو مکہ مکرمہ میں واقع مسجد حرام اور مدینہ منورہ کی مسجد نبوی میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ ہر زاہر کو کم از کم ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرنا ضروری ہے۔

بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو کورونا سے متعلق اجازت نامہ حاصل کرنا ضروری ہے۔ یہ اجازت نامے صرف تواکلنا (Tawakkalna) اور اعتمارنا (Eatmarna) ایپس کے ذریعہ ہی جاری کیے جائیں گے۔ جن زائرین نے ویکسین کی ایک بھی خوراک نہ لی ہو تو ان کو حدود حرم میں آنے سے منع کردیا جائے گا۔

تواکلنا (Tawakkalna) اور اعتمارنا (Eatmarna) ایپس کے ذریعہ لوگوں کی صحت کی مناسبت سے الگ الگ زمرے جات بنائے گئے ہیں۔ جس میں صحت کے اعتبار سے کلر کوڈ اور بار کوڈ دیا جائے گا۔مکہ مکرمہ کے آس پاس وسطی علاقے میں غیر مجاز گاڑیوں کی اجازت نہیں ہوگی اور زائرین کو وقت پر پہنچنا ہوگا نہیں تو انھیں اپنا وقت ضائع ہونے کا خطرہ لاحق ہوگا۔

بچوں کو نہ تو مساجد میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی، نہ ہی مساجد کے آس پاس صحن میں بچے آسکیں گے۔ وہ اس لیے کہ انھیں بھی کورونا سے محفوظ رکھنا ضروری ہے۔سعودی عرب کے وزارت داخلہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بغیر اجازت کے عمرہ ادا کرنے والے زائرین کو دس ہزار ریال (26,671 امریکی ڈالر) جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

دریں اثنا وزارت اسلامی امور دعوت و ہدایت نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مملکت کی تمام مساجد میں نماز تراویح اور قیام لیل 30 منٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔ولی عہد شاہ سلمان کی جانب سے دونوں مقدس مساجد میں نماز تراویح کی اجازت دینے اور ان کی تعداد پانچ تسلیمیت کرنے کا فیصلہ جاری کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے۔

وزارت نے دونوں مقدس مساجد میں آنے والوں کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنانے کے ضمن میں ایک اجلاس کے دوران یہ ہدایات جاری کی ہیں۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 12, 2021 09:05 PM IST