ہوم » نیوز » عالمی منظر

منی ٰمیں بھگدڑ میں شہید ہونے والے ہندستانی حاجیوں کی تعداد میں اضافہ، 22 عازمین شہید

نئی دہلی / دبئی۔ شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران منی ٰمیں مچی بھگدڑ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں آٹھ مزید ہندوستانیوں کا پتہ چلنے سے حادثے کے شکار ہندوستانیوں کی تعداد بڑھ کر 22 پہنچ گئی۔

  • Share this:
منی ٰمیں بھگدڑ میں شہید ہونے والے ہندستانی حاجیوں کی تعداد میں اضافہ، 22 عازمین شہید
نئی دہلی / دبئی۔ شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران منی ٰمیں مچی بھگدڑ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں آٹھ مزید ہندوستانیوں کا پتہ چلنے سے حادثے کے شکار ہندوستانیوں کی تعداد بڑھ کر 22 پہنچ گئی۔

نئی دہلی / دبئی۔ شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران منی ٰمیں مچی بھگدڑ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں آٹھ مزید ہندوستانیوں کا پتہ چلنے سے حادثے کے شکار ہندوستانیوں کی تعداد بڑھ کر 22 پہنچ گئی۔ ہندوستان کے جاں بحق ہونے والے حجاج کرام کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ سعودی عرب کے سرکاری افسران لاشوں کی شناخت کے کام میں لگے ہیں۔

وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر بتایا کہ مرنے والوں میں ہندوستانیوں کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔ سعودی افسران نے کچھ مزید لاشوں کی نشاندہی کی ہے۔ انہوں نے بتایا

کہ ہندوستانی مشن کے افسران سعودی عرب کے حکام کے ساتھ مل کر لاپتہ افراد کے اہل خانہ اور ٹور آپریٹرز کو حادثہ والے احاطے میں بھیجنے میں مدد کر رہے ہیں تاکہ

لاشوں کی شناخت کی جا سکے۔

کل دن میں آئی خبروں میں چار لاشوں کی اطلاعات ملی تھیں جن کی شناخت بھی واضح کی گئی تھی۔ رات ہونے تک چار مزید ہندوستانیوں کی لاشیں ملنے کی اطلاع ہے لیکن ان کی شناخت کی اطلاع نہیں مل پائی ہے۔

اس درمیان، سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بھی 6زبانوں میں ایک ہاٹ لائن شروع کیا ہے، جس کا نمبر 00966112125552 ہے۔ اس پر اپ ڈیٹ معلومات دستیاب کرائی گئی ہیں ۔ ہندوستانی مشن کی ہنگامی هیلپ لائن 00966125458000 اور 00966125496000 کام کر رہے ہیں۔ وہیں موجود ہندوستانی حاجیوں کی مدد کے لئے ایک ٹول فری نمبر 8002477786 بھی کام کر رہے ہیں ۔

وزارت خارجہ نے بھی  ایک بیان میں کہا، ’’مکہ میں ہندوستانی مشن کے افسر مسلسل اطلاعات جمع کرنے اور لاپتہ حج مسافروں کے خاندان سے رابطہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ہندوستانی حج مشن سعودی انتظامیہ کے ساتھ اور رشتہ داروں سے مرنے والوں کی شناخت اور مرنے والوں کی لاش کے حوالے کی مہم تیز کرنے کو لے کر کام کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں سالانہ حج کے دوران منیٰ میں جمعرات کو شیطان کو پتھر مارنے کے رکن کے دوران مچی بھگدڑ میں کچل کر 719 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اور 850 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے تھے۔

First published: Sep 27, 2015 10:51 AM IST