ہوم » نیوز » عالمی منظر

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج، عرفات میں لاکھوں عازمین کے پہنچنے کا سلسلہ جاری

مکہ مکرمہ، ایجنسیاں۔ دنیا بھر سے آئے پچیس لاکھ سے زائد عازمین حج کل دن بھر اور آج کی رات منی میں گزارنے اور وہاں ذکر واذکار میں مصروف رہنے کے بعد آج بدھ کو بعد نماز فجر لبیک اللھم لبیک کے ورد کے ساتھ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کے لئے میدان عرفات کے لئے روانہ ہو گئے اور روانگی کا یہ سلسلہ دوپہر تک جاری رہے گا۔

  • News18
  • Last Updated: Sep 23, 2015 08:11 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج، عرفات میں لاکھوں عازمین کے پہنچنے کا سلسلہ جاری
مکہ مکرمہ، ایجنسیاں۔ دنیا بھر سے آئے پچیس لاکھ سے زائد عازمین حج کل دن بھر اور آج کی رات منی میں گزارنے اور وہاں ذکر واذکار میں مصروف رہنے کے بعد آج بدھ کو بعد نماز فجر لبیک اللھم لبیک کے ورد کے ساتھ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کے لئے میدان عرفات کے لئے روانہ ہو گئے اور روانگی کا یہ سلسلہ دوپہر تک جاری رہے گا۔

مکہ مکرمہ، ایجنسیاں۔ دنیا بھر سے آئے پچیس لاکھ سے زائد عازمین حج کل دن بھر اور آج کی رات منی میں گزارنے اور وہاں ذکر واذکار میں مصروف رہنے کے بعد آج بدھ کو بعد نماز فجر لبیک اللھم لبیک کے ورد کے ساتھ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کے لئے میدان عرفات کے لئے روانہ ہو گئے اور روانگی کا یہ سلسلہ دوپہر تک جاری رہے گا۔


ڈیڑھ لاکھ ہندستانیوں سمیت دنیا بھر سے آئے تمام عازمین حج آج پورا دن میدان عرفات میں گزاریں گے اور مسجد نمرہ میں ہونے والی ظہر اور عصر کی نماز ایک ساتھ ادا کریں گے ۔ عازمین یہاں میدان عرفات میں گڑگڑا کر بارگاہ الہی میں اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں گے۔ یہاں حج کا خطبہ بھی دیا جائے گا۔


سورج غروب ہونے کے بعد تمام عازمین حج مغرب کی نماز پڑھے بغیر عرفات سے مزدلفہ کی طرف کوچ کریں گے اور مزدلفہ پہنچ کر وہاں مغرب اور عشا کی نماز ایک ساتھ پڑھیں گے۔ مزدلفہ کی پہاڑیوں میں کھلے آسمان کے نیچے وہ رات گزاریں گے اور یہیں سے وہ کنکریاں اکٹھا کریں گے۔ جمعرات کی صبح فجر کی نماز کے بعد عازمین کا یہ قافلہ واپس منی روانہ ہو جائے گا جہاں پہلے دن کی رمی جمرات ادا کی جائے گی یعنی بڑے شیطان کو علامتی طور پر کنکریاں ماری جائیں گی۔رمی جمرات کا یہ رکن اگلے دو دنوں تک مزید جاری رہے گا۔ جمعرات کو بڑے شیطان کو کنکری مارنے کے بعد عازمین سر حلق کرائیں گے اور قربانی کریں گے۔ اس کے بعد احرام کھول دیں گے۔ پھر وہ خانہ کعبہ کا طواف اور صفا ومروہ کی سعی کریں گے۔


سعودی حکومت نے حجاج کرام کو ہر ممکن آسانی اور سہولت بہم پہنچانے کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے ہیں ۔ کم از کم ایک لاکھ سیکورٹی اہلکاروں کو امن وامان کی صورت حال کے قیام کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ رضاکار ٹیمیں اس کے علاوہ ہیں۔

سعودی وزیرداخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چئیرمین شہزادہ محمد بن نائف نے خبردار کیا ہے کہ سعودی حکومت حج کی حرمت اور عازمین حج کی سیکورٹی کو متاثر کرنے والی کسی بھی سرگرمی اور حج کے اجتماع کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے اور اس موقع پر کسی قسم کی نعرہ بازی یا مظاہرہ کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کا محکمہ پبلک سیکورٹی روزانہ ہوائی جہازوں کی درجنوں پروازوں کے ذریعہ مشاعر مقدسہ کی نگرانی کر کے صورت حال کا جائزہ لیتا رہتا ہے۔

 
First published: Sep 23, 2015 08:03 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading