ہوم » نیوز » عالمی منظر

اہم خبر: حماس نے اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کا کیا اعلان

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم مذاکرات اور رابطوں کے دور کے بعد ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔ معاہدہ میں غزہ پٹی پر تناؤ میں اضافے سے قبل صورتحال کو بحال کرنے کی کوشش کرنا ہے‘‘۔

  • Share this:
اہم خبر: حماس نے اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کا کیا اعلان
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کا منظر: فائل فوٹو

غزہ۔ غزہ پٹی پر حکمرانی کرنے والی اسلامی تنظیم حماس نے کئی دنوں سے جاری اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حماس کے علاقے کے سربراہ یحییٰ سنور نے پیر کو ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہا’’حماس نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس میں اس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ہمارے لوگوں کے خلاف تشدد بند کرے۔‘‘


بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم مذاکرات اور رابطوں کے دور کے بعد ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔ معاہدہ میں غزہ پٹی پر تناؤ میں اضافے سے قبل صورتحال کو بحال کرنے کی کوشش کرنا ہے‘‘۔ 6 اگست کو دونوں فریقوں کے مابین تکرار بڑھ گئی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تناؤ 2007 سے جاری ہے جو 6 اگست کو جنوبی اسرائیل میں آتش گیر غبارے پھینکے جانے کے بعد دونوں کے بیچ کشیدگی مزید بڑھ گئی۔


اس غبارے کے دھماکے کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ میں ایندھن اور دیگر لوازمات کی لوڈنگ پر پابندی عائد کردی اور غزہ پٹی کے ساحل سے ماہی گیری کے علاقے کو بھی بند کردیا۔ اس کے علاوہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں جنگی طیاروں اور ٹینکوں کا استعمال کرتے ہوئے ان مقامات اور سہولیات پر بھی حملہ کیا جن کا تعلق حماس کے عسکریت پسندوں سے ہے۔


یاد رہے کہ تقریبا تین ہفتے قبل اسرائیل نے حماس کے خلاف سلسلہ وار کئی اقدامات کیے تھے۔ ان میں ایندھن اور کئی طرح کے سامان کی غزہ کی پٹی میں درآمد کا روکا جانا شامل تھا۔ اس کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں مرکزی پاور اسٹیشن نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔ اس کے علاوہ فلسطینی ماہی گیروں کے لیے سمندر کو بند کر دیا گیا تھا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 01, 2020 01:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading