உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    حماس جنگ بندی کے لیے پراعتماد، اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بلا اشتعال بمباری جاری

    حماس کے سیاسی عہدیدار موسا ابو مرزوق (Moussa Abu Marzouk) نے لبنان کے المیادین ٹی وی (Lebanon's al Mayadeen TV) کو بتایا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ جنگ بندی کے حوالے سے جاری کوششیں کامیاب ہوں گی۔ لیکن تاحال اسرائیل اس کے لیے تیار نظر نہیں آرہا ہے‘‘۔

    • Share this:
      حماس کے ایک سینئر اہلکار کو امید ہیں کہ جنگ بندی کچھ دن کے اندر ہی ہوجائے گی جب کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے اپنے حملوں کو 11 ویں روز بھی جاری رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے غزہ میں شہری ہلاکتوں کے تعداد بڑھتی جارہا ہے۔اسرائیل نے جمعرات کی صبح ایک درجن سے زیادہ فضائی حملے کیے ہیں۔ جس میں غزہ کے مقامی لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جس میں بزرگ شہری، خواتین اور نہتے بچے سبھی شامل ہے۔اس سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سے نمایاں طور پر عدم استحکام والی حالت کا ذکر کیا تھا۔ انھوں نے نتین یاہو سے بار بار جنگ بندی کی اپیل بھی کی تھی، جس کا تاحال اسرائیلی فوج کا کوئی اثر نہیں پڑا۔فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور بم باری میں 64 بچوں سمیت 228 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، کیونکہ فضائی بمباری سے غزہ کی پہلے ہی سنگین انسانی صورتحال خراب ہوگئی ہے۔مصر کے ایک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فریقین نے ثالثوں کی مدد کے بعد جنگ بندی پر اصولی طور پر اتفاق کیا تھا لیکن اس کے بارے میں ابھی بھی خفیہ بات چیت جاری ہے۔

      حماس کے سیاسی عہدیدار موسا ابو مرزوق (Moussa Abu Marzouk) نے لبنان کے المیادین ٹی وی (Lebanon's al Mayadeen TV) کو بتایا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ جنگ بندی کے حوالے سے جاری کوششیں کامیاب ہوں گی۔ لیکن تاحال اسرائیل اس کے لیے تیار نظر نہیں آرہا ہے‘‘۔’’مجھے توقع ہے کہ ایک یا دو دن میں جنگ بندی ہو جائے گی اور یہ جنگ بندی باہمی معاہدے کی بنیاد پر ہوگی‘‘۔

      قطر میں مقیم الجزیرہ ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ اقوام متحدہ کے مشرق وسطی میں امن مندوب طور پر ویننس لینڈ ، قطر میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کر رہا ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: