ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایران کے صدر حسن روحانی نے حاصل کیا اعتماد کا ووٹ

تہران : ایران کے پارلیمانی انتخابات کے ذریعہ صدر حسن روحانی نے جہاں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے وہیں ان کے اصلاح پسند معاونین نے ابتدائی نتائج میں امید کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔ جمعہ کے انتخابات میں اعتدال پسندوں اور اصلاح پسندوں نے جو کامیابی حاصل کی ہے وہ ایران کے دارالحکومت میں اب صاف نظر آنے لگی ہے اور اس سے یہ اشار ے ملنے لگے ہیں کہ پارلیمنٹ اب صدر روحانی کے لئے مزید سازگار ہوگی۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 28, 2016 07:05 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایران کے صدر حسن روحانی نے حاصل کیا اعتماد کا ووٹ
ایران کے صدر حسن روحانی: فائل فوٹو۔

تہران : ایران کے پارلیمانی انتخابات کے ذریعہ صدر حسن روحانی نے جہاں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ہے وہیں ان کے اصلاح پسند معاونین نے ابتدائی نتائج میں امید کے مطابق کامیابی حاصل کی ہے۔ جمعہ کے انتخابات میں اعتدال پسندوں اور اصلاح پسندوں نے جو کامیابی حاصل کی ہے وہ ایران کے دارالحکومت میں اب صاف نظر آنے لگی ہے اور اس سے یہ اشار ے ملنے لگے ہیں کہ پارلیمنٹ اب صدر روحانی کے لئے مزید سازگار ہوگی۔


 پارلیمنٹ پر اب مغرب مخالف سخت گیروں کا کنٹرول کم ہوگا اور جوہری معاہدے سے ایران کے بین الاقوامی کاروبار میں نہ صرف اضافہ ہو جائے گا بلکہ ملک کے اندر زیادہ بیرونی سرمایہ کاری کے حالات پیدا ہونگے۔ اس الیکشن کے ذریعہ ایران کے عوام نے اپنی طاقت ایک بار پھر دکھا دی ہے اور اس نے منتخب حکومت کو مضبوط کیا ہے۔ مسٹر روحانی نے کہا ہے کہ جو بھی انتخابات میں جیتے گا وہ اس کے ساتھ مل کر اور صنعت کاری کے لئے کام کریں گے۔


ماہرین کی اسمبلی کے انتخابات میں مسٹر روحانی اور سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کے حامی جیت رہے ہیں۔ ماہرین کی اسمبلی کے انتخابات کے بیشتر ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے اور مسٹر روحانی اور مسٹر رفسنجانی کے حامیوں کی جیت یقینی ہے۔ سرکاری طور پر اعلان نتائج کے مطابق روحانی کے گروپ اور ان کی حمایت کرنے والے آزاد امیدوار زیادہ تر پارلیمانی سیٹوں پر آگے ہیں۔ کچھ اعتدال پسند اور کنزرویٹیوجن میں موجودہ اسپیکر اور روحانی کے حامی علی لاری جانی شامل ہیں، جیت رہے ہیں۔

First published: Feb 28, 2016 07:05 PM IST