உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اشرف غنی کے بھائی حشمت نے کہا- طالبان کو کنٹرول کرنے کے لئے پاکستان کے پاس نہیں ہیں پیسے

    افغانستان (Afghanistan) کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی کا بیان ان خبروں کے درمیان آیا ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے طالبان سے حکومت بنانے کے موضوع پر ملاقات کی۔

    • Share this:
      کابل: طالبان (Taliban) کے قبضے کے بعد اقتدار کی تبدیلی کے دور سے گزر رہے افغانستان (Afghanistan Crisis) کے مستقبل کو لے کر الگ الگ خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایک طرف جہاں پاکستان (Pakistan) اور چین (China) پُرامید ہیں تو وہیں ہندوستان (Indian In Afghanistan) کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس درمیان افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی (Hashmat Ghani) نے کہا ہے کہ یوئی چھپی ہوئی بات نہیں ہے کہ پاکستان، افغان میں ایک پلیئر ہے، لیکن اس کے پاس طالبان پر کنٹرول رکھنے کے لئے پیسے نہیں ہیں۔

      افغانستان (Afghanistan) کے سابق صدر اشرف غنی کے بھائی حشمت غنی کا بیان ان خبروں کے درمیان آیا ہے، جس میں کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے طالبان سے حکومت بنانے کے موضوع پر ملاقات کی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیر کو طالبان اور افغان لیڈروں سے مستقل طور پر امن وامان اور سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے جامع سیاسی حل کے لئے کام کرنے کی گزارش کی۔

      حشمت کا ہندو ستان کے لئے مشورہ

      نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے حشمت غنی نے طالبان میں شامل ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ’ان کے اقتدار کو قبول کرلیا ہے‘، لیکن ان کے ساتھ شامل ہونا قبول نہیں کیا‘۔ حشمت غنی کے پاس ہندوستان کو مشورہ دیا کہ اسے اپنے سفارت خانے بند نہیں کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لوگوں کے لئے کام کرتے رہیں‘۔

      ہم ہمیشہ سے دوسروں کی لڑائی لڑے: حشمت غنی

      حشمت غنی نے کہا کہ ’ہم ہمیشہ سے دوسروں کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور افغان آپس میں لڑ رہے تھے۔ ڈونالڈ ٹرمپ (سابق امریکی صدر) نے سیدھے طالبان کے ساتھ ایک معاہدہ کیا، حکومت کو کنارے کردیا اور اب وہ چاہتے ہیں کہ افغان آپس میں لڑیں‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان آئی ایس آئی ایس کے ساتھ لڑائی کرنا چاہتا ہے تو وہ بغیر افغانستان کا استعمال کئے سیدھے لڑے۔ طالبان اور پاکستان حکومت کے درمیان غوروخوض میں خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کی بڑی شراکت داری سامنے آئی ہے۔ CNN-News18 کو ملی تصاویر میں آئی ایس آئی ایس سربراہ حمید فیض کو قندھار میں طالبان کے اعلیٰ لیڈروں سے ملتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: