ہوم » نیوز » عالمی منظر

روہنگیا بحران :حسینہ واجد کی ہندوستان سے میانمار پر دباؤ بنانے کی اپیل

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے زور دیکر کہا ہے کہ اگر ہندوستان روہنگیا بحران کے معاملہ پر میانمار پر زور ڈالے تو بنگلہ دیش میں رہ رہے روہنگیا مسلمانوں کی اپنے ملک میانمار ،رخائن میں واپسی آسان ہوسکتی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 21, 2018 05:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
روہنگیا بحران :حسینہ واجد کی ہندوستان سے میانمار پر دباؤ بنانے کی اپیل
بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ : فائل فوٹو۔

ڈھاکہ۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے زور دیکر کہا ہے کہ اگر ہندوستان روہنگیا بحران کے معاملہ پر میانمار پر زور ڈالے تو بنگلہ دیش میں رہ رہے روہنگیا مسلمانوں کی اپنے ملک میانمار ،رخائن میں واپسی آسان ہوسکتی ہے۔بنگلہ دیش کی وزیراعظم نے اپنے مذکورہ خیالات کا اظہار گنو بھابن میں واقع آفس-رہائش گاہ پر پہنچنے والے ہندستان کے صحافیوں کے ایک وفد سے کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف کانفلکٹ ،لا اینڈ ڈیولپمنٹ اسڈیز (آئی سی ایل ڈی ایس ) کے زیر اہتمام سہ روزہ بنگلہ دیش-انڈیا ڈائیلاگ میں دہلی اور کولکاتہ کے صحافی شرکت کررہے ہیں۔

اس مذاکرہ میں ہندوستان کے تیئیس (23) جس میں کولکاتہ اور نئی دہلی سے بالترتیب 13اور 10 اور 40 بنگلہ دیش کے40 صحافی اس میں شرکت کررہے ہیں۔شیخ حسینہ نے اس موقع پر کہا کہ روہنگیائی بحران کے حل کیلئے ہندستان کو میانمار پر دباؤ ڈالنا چاہئے اور اس قضیہ کے تدارک کیلئے عالمی سطح پر کام کرنا چاہئے تاکہ بنگلہ دیش میں رہنے والے روہنگیائی اقلیتوں کی واپسی کا راستہ آسان ہوجائے اور پھر سے انہیں ظلم و ستم کا نشانہ نہ بننا پڑے۔

ہندستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے بارے میں بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات شاندار ہیں اور اس معاملہ پر کوئی تلخی نہیں ہے۔

First published: Feb 21, 2018 05:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading