ہوم » نیوز » عالمی منظر

ایران اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام اور فوجی طاقت میں توسیع جاری رکھے گا: حسن روحانی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے انقلاب اسلامی کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کے دن ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو میزائل بنانے کے لئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 12, 2019 08:16 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ایران اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام اور فوجی طاقت میں توسیع جاری رکھے گا: حسن روحانی
ایران کے صدر حسن روحانی: فائل فوٹو۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے انقلاب اسلامی کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر پیر کے دن ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو میزائل بنانے کے لئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت ایران۔ عراق جنگ کے زمانے کے مقابلہ میں کہیں زیادہ ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ پورے ملک میں 11 فروری کو انقلاب اسلامی کی 40 سالہ سالگرہ کے موقع پر بڑی ریلیوں سے یہ بات ثابت ہوجاتی ہے کہ دشمنوں کی ماضی میں کی گئی برسوں کی سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔

صدر روحانی نے کہا کہ ’خدا کا شکر ہے کہ سامراجی طاقتوں اور ان پر انحصار سے چالیس سال قبل ایرانی قوم نےآزادی حاصل کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے محنتوں او ر اپنی معزز قوم کے مدد سے آزادی حاصل کی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’’دشمن اپنے شیطانی اہداف کبھی حاصل نہیں کرسکیں گے۔ گزشتہ چار عشروں سے جس طرح ہمارا سفر جاری ہے وہ مسلسل جاری رہے گا۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ گزشتہ چالیس برسوں کے دوران اسلام اور جمہوریہ کے خلاف تمام طرح کی سازشیں رچی گئیں۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہا کہ’’ ایرانی عوام کے اعتقاد، جہاد کی روایت، شہادت اور قربانی ہمارے لئے اسلامی انقلاب اور دفاع مقدس کی بڑی کامیابی ہے‘‘۔


 
First published: Feb 12, 2019 08:14 AM IST