உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا پھر حملہ، 9 افراد زخمی

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    سعودی قیادت میں اتحادی افواج نے تصدیق کی ہے کہ حوثی باغیوں نے ابھا ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر حملہ کیا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      صنعا۔ یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق حملہ میں 9 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 8 سعودی جبکہ ایک ہندوستانی شہری شامل ہے۔

      حملہ میں حوثیوں نے ڈرونز کا استعمال کیا یا میزائل داغا گیا ہے۔ سعودی قیادت میں اتحادی افواج نے تصدیق کی ہے کہ حوثی باغیوں نے ابھا ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر حملہ کیا۔ اس نے کہا کہ حالانکہ ہوائی اڈے پر طیاروں کے ٹریفک سمیت تمام کام خوش اسلوبی سے جاری ہیں۔

      یمن میں صدر منصور ہادی کی فوج اور حوثی باغیوں کے ساتھ کئی سال سے مسلح تصادم جاری ہے۔ ہادی کے اصرار پر سعودی قیادت والی اتحادی افواج مارچ 2015 سے حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے کررہی ہے۔ گذشتہ ماہ حوثی باغیوں نے اسی ہوائی اڈے پر کئی حملے کئے تھے جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے تھے۔
      First published: