ہوم » نیوز » عالمی منظر

شام: بم دھماکے میں مکان منہدم ، 5 سالہ بچی نے اپنی جان دے کر بچائی 7 ماہ کی بہن کی جان

یہ تصویر بدھ کے روز مقامی نیوز ویب سائٹ ایس وائی 24 میں کام کرنے والے فوٹوگرافر بشر الشیخ نے لی ہے۔

  • Share this:
شام: بم دھماکے میں مکان منہدم ، 5 سالہ بچی نے اپنی جان دے کر بچائی 7 ماہ کی بہن کی جان
شام میں بم دھماکہ: 5 سالہ بچی نے اپنی جان دے کر بچائی 7 ماہ کی بہن کی جان

سال 2015 میں ترکی کے ساحل پر مردہ ملے شام کے تین سال کے بچے ایلان کردی کی تصویر نے دنیا بھر کے لوگوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔ اب ایسی ہی ایک اور تصویر شام کے عدلب سے آئی ہے۔ اس تصویر میں ایک پانچ سالہ بچی فضائی حملے سے تباہ ہوئی عمارت کے ملبے میں دبی ہوئی دکھائی دے رہی ہے اور اس نے اپنی سات ماہ کی بہن کو پکڑ رکھا ہے۔ اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جس وقت یہ حملے کیے جارہے تھے ، اس وقت بھی اس معصوم نے اپنی بہن کا ہاتھ تھام رکھا تھا۔ تصویر اس لئے اور بھی زیادہ جھنجھوڑ دینے والی ہے کیونکہعمارت کے اوپر سے ان کا والد سر پر ہاتھ رکھے اس بھیانک منظر کو دیکھتے ہوئے رو رہا ہے اور لوگوں سے مدد کی گہار لگا رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ دونوں بچیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران بڑی بہن کی موت ہو گئی جبکہ چھوٹی بچی ابھی بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

یہ تصویر بدھ کے روز مقامی نیوز ویب سائٹ ایس وائی 24 میں کام کرنے والے فوٹوگرافر بشر الشیخ نے لی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں شامی حکومت اور اس کے روسی ساتھی ان دنوں بم سے حملے کر رہے ہیں۔ اسی حملے میں کچھ دنوں پہلے ایک عمارت منہدم ہو گئی تھی۔ جس وقت یہ حملہ ہوا اس وقت عمارت کے اندر پانچ سال کی رحم العبداللہ اپنی سات ماہ کی بہن تکا اور دلیا کے ساتھ موجود تھی۔ حملے کے دوران جب عمارت منہدم ہوئی اس وقت بھی رحم نے اپنی بہن کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رحم نے آخری وقت تک اپنی بہن تکا کی ٹی شرٹ پکڑ رکھی ہے۔ تصویر میں دونوں بچیوں کے والد امجد مدد کے لئے چیخ رہے ہیں۔

تیسری بہن دلیا کے سینے میں شدید چوٹ بتایا جاتا ہے کہ دونوں بچیوں کو فورا اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا جہاں پانچ سال کی رحم کی موت ہو گئی جبکہ سات مہینے کی بہن تکا کے سر پر شدید چوٹ لگی ہے۔ بچی کا علاج کر رہے ڈاکٹر اسماعیل نے بتایا کہ بچی کی حالت مستحکم بنی ہوئی ہے۔ تیسری بہن دلیا کے سینے میں شدید چوٹ لگی ہے اور اس کی سرجری ہوچکی ہے۔ دلیا کی حالت بھی خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
First published: Jul 27, 2019 02:14 PM IST