ہوم » نیوز » عالمی منظر

یمن میں ہیلی کاپٹر حادثے میں دو سعودی پائلٹ ہلاک

یمن کے مشرقی صوبے المہرہ میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس میں سعودی عرب کے دو پائلٹوں کی موت ہوگئی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 15, 2018 10:14 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
یمن میں ہیلی کاپٹر حادثے میں دو سعودی پائلٹ ہلاک
علامتی تصویر

یمن کے مشرقی صوبے ال مہرہ میں جمعہ کے روز ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا جس میں سعودی عرب کے دو پائلٹوں کی موت ہوگئی ہے۔ یمن میں حوثیوں سے جدوجہد کر رہے سعودی قیادت والے اتحاد نے یہ اطلاع دی۔ سعودی پریس ایجنسی نے اتحادی فوج کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کے سبب پیش آیا۔

ایجنسی کے بیان میں اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے حوالے سے کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر یمن کے ال مہرہ سے دہشت گردوں اور اسمگلروں کے خلاف اپنی مہم مکمل کرکے جب واپس آرہا تھا تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔

مغربی ممالک سے حمایت یافتہ اتحادی فوج نے سال 2015 میں یمن میں مداخلت کی تھی تاکہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ جلاوطن حکومت قائم کیا جا سکے۔ یمن جنگ کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان ایک پراکسی جنگ کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے۔

عمان کی سرحد سے ملحقہ ال مہرہ کو ملک کے دیگر حصوں کے مقابلے کم جدوجہد کا سامنا پڑا ہے۔ اگرچہ القاعدہ کے دہشت گرد اس علاقے میں سرگرم ہیں۔

First published: Sep 15, 2018 09:18 AM IST