உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خود کو چار مہینے کی حاملہ سمجھ رہی تھی ، کتنے نے کھول دیا راز، سکتے میں خاتون

    خود کو چار مہینے کی حاملہ سمجھ رہی تھی ، کتنے نے کھول دیا راز، سکتے میں خاتون ۔ (Credit- North News & Pictures Ltd northnews.co.uk)

    خود کو چار مہینے کی حاملہ سمجھ رہی تھی ، کتنے نے کھول دیا راز، سکتے میں خاتون ۔ (Credit- North News & Pictures Ltd northnews.co.uk)

    دراصل 41 سال کی ٹیس ساوتھ ٹنیسائیڈ میں رہتی ہیں ۔ ان کے پیٹ میں کچھ مہینے سے عجیب و غریب تبدیلی دیکھنے کو مل رہی تھی ۔ انہوں نے خود بھی اس تبدیلی کو نوٹس کیا تھا ، لیکن ان کے کتے نے اس کو دیکھ لیا تھا اور وہ اکثر ان کے نکلے ہوئے پیٹ کو دیکھتا رہتا تھا ۔ ایک دن کتا ان کے پیٹ پر کودا اور ٹیس کے سامنے ایک جان لیوا سچ آگیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      گھر میں رہنے والے کتنے گھر کا تحفظ بھی کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اپنے مالک کی حفاظت کیلئے موت کے منہ میں بھی کود پڑتے ہیں ۔ برطانیہ کی رہنے والی ٹیس رابنسن کیلئے ان کا کتا موت کے منہ میں  تو نہیں کودا ، لیکن انہیں موت کے منہ سے ضرور کھینچ لیا ۔

      دراصل 41 سال کی ٹیس ساوتھ ٹنیسائیڈ میں رہتی ہیں ۔ ان کے پیٹ میں کچھ مہینے سے عجیب و غریب تبدیلی دیکھنے کو مل رہی تھی ۔ انہوں نے خود بھی اس تبدیلی کو نوٹس کیا تھا ، لیکن ان کے کتے نے اس کو دیکھ لیا تھا اور وہ اکثر ان کے نکلے ہوئے پیٹ کو دیکھتا رہتا تھا ۔ ایک دن کتا ان کے پیٹ پر کودا اور ٹیس کے سامنے ایک جان لیوا سچ آگیا  ۔

      کتے کے پیٹ پر کودتے ہی ٹیس کے پیٹ میں ایک لمپ دکھائی دیا ۔ اس کو دیکھ کر فکر ہوئی اور ٹیس فورا ڈاکٹر کے پاس گئی ۔ یہاں سبھی ٹیسٹ کے بعد پتہ چلا کہ ٹیس کے پیٹ میں 12 سینٹی میٹر کا ٹیومر تھا ۔ اسی ٹیومر کی وجہ سے وہ چار ماہ کی حاملہ نظر آرہی تھی ۔

      ٹیس بتاتی ہیں کہ انہیں لگ رہا تھا کہ ان پیٹ کھانا ٹھیک سے نہیں ہضم ہونے کی وجہ سے ایسا نظر آرہا ہے جبکہ ان کا کتا ان کے نکلے ہوئے پیٹ کو کئی ہفتوں سے دیکھ رہا تھا ۔ ایک دن پیٹ میں ہورہے درد کی وجہ سے وہ لیٹی ہوئی تھی اور اسی درمیان ان کا کتان زور سے ان کے پیٹ پر کودا تو ٹیومر کا لمپ انہیں دکھائی دیا ۔

       ان کے پیٹ میں کچھ مہینے سے عجیب و غریب تبدیلی دیکھنے کو مل رہی تھی ۔ (علامتی تصویر)
      ان کے پیٹ میں کچھ مہینے سے عجیب و غریب تبدیلی دیکھنے کو مل رہی تھی ۔ (علامتی تصویر)


      جب ٹیس کو ڈاکٹر نے بتایا کہ ان کے پیٹ میں ٹیومر ہے تووہ سکتے میں رہ گئی ۔ جنوری 2021 میں انہیں یہ بات پتہ چلی کہ انہیں اوویرین کینسر ہوچکا ہے ۔ حالانکہ اچھی بات یہ تھی کہ ان کا مرض دوائیوں اور علاج سے ٹھیک ہوجانے کے اسٹیج میں تھا ۔ اب کیمیوتھیریپی اور دوائیوں کے ذریعہ ٹیس کا علاج شروع ہوگیا ہے ۔

      ٹیس کے پاس ان کا پالتو کتا اس وقت سے ہے جب کتا بچہ تھا ۔ اب کتا چار سال کا ہوگیا ہے ۔ چونکہ ٹیس اور ان کے شوہر کا کوئی بچہ نہیں ہے تو ایسے میں انہوں نے اپنے کتے کی ہی بچہ کی طرح پرورش کی ہے اور اب وہ اس کو اپنی زندگی کا محافظ بھی مانتی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: