Hezbollah: حزب اللہ نے نشر کی اسرائیلی بحری جہاز کی تصویر! اسرائیل نے نہیں کی تصدیق، آخر کیا ہے معاملہ؟
’ہم جلد ہی کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے پر امید ہیں‘۔
گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ (Hassan Nasrallah) نے کہا تھا کہ مسلح گروپ کریش اور کسی بھی دوسرے اسرائیلی گیس فیلڈ کو تلاش کر کے حملہ کر سکتا ہے۔
لبنان (Lebanon) کی حزب اللہ (Hezbollah) نے ایک ویڈیو نشر کی ہے جس میں اسرائیلی سمندری تیل اور گیس کی صنعت میں شامل جہازوں کو دکھایا گیا ہے اور وقت کے ساتھ کھیلنے کے خلاف متنبہ کیا گیا ہے، جس سے سمندری سرحد کی حد بندی کے مذاکرات کے دوران فوجی کشیدگی کے خطرے کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اتوار کے روز نشر ہونے والی یہ فوٹیج اس وقت سامنے آئی جب امریکہ کے توانائی کے ایلچی، آموس ہوچسٹین، لبنان اور اسرائیل کے درمیان اپنی سمندری سرحدوں پر جاری مذاکرات میں ثالثی کے لیے بیروت پہنچ رہے تھے۔ لبنان کا دعویٰ ہے کہ کریش گیس فیلڈ جاری سمندری سرحدی مذاکرات کے تحت متنازعہ علاقہ ہے، جب کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ اس کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سمندری علاقہ میں واقع ہے۔ لبنانی حکام نے کہا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ مذاکرات کے اس دور کے نتیجے میں برسوں کی بلاواسطہ بات چیت کے بعد کوئی معاہدہ ہو سکتا ہے۔ نگراں وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب (Abdallah Bou Habib) نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ہوچسٹین لبنان کی جون کی تجویز پر اسرائیل کے ردعمل سے لبنان کو آگاہ کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے پر امید ہیں۔
ادھر حزب اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر لبنان کو ایسا کرنے کی اجازت نہ دی جائے تو وہ اسرائیل کو ہائیڈرو کاربن نکالنے سے روکنے کے لیے تیار ہے۔ اسرائیل کی جانب سے اس ویڈیو پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اس ماہ کے شروع میں اسرائیلی فوج نے بحیرہ روم میں کریش گیس فیلڈ پر پرواز کرنے والے حزب اللہ کے تین غیر مسلح ڈرون مار گرائے تھے۔ لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی نے حزب اللہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ملک کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ (Hassan Nasrallah) نے کہا تھا کہ مسلح گروپ کریش اور کسی بھی دوسرے اسرائیلی گیس فیلڈ کو تلاش کر کے حملہ کر سکتا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔