حجاب پہننے والی پاکستان نژاد طالبہ مس انگلینڈ کی فائنلسٹ بنی
سارا افتخار انگلینڈ کے مغربی یارکشائر کے علاقے میں واقع ہڈرس فیلڈ یونیورسٹی میں قانون کی طالبہ ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 06, 2018 12:09 PM IST

تصویر: ٹوئیٹر
شمالی انگلینڈ کی رہنے والی پاکستان نژاد کی ایک طالبہ مس انگلینڈ مقابلہ حسن کے فائنل میں جگہ بنانے والی ایسی پہلی حصہ دار بن گئی جو حجاب پہنتی ہے۔
سارا افتخار انگلینڈ کے مغربی یارکشائر کے علاقے میں واقع ہڈرس فیلڈ یونیورسٹی میں قانون کی طالبہ ہیں۔ انہوں نے جولائی میں مس ہڈرس فیلڈ 2018 کا خطاب جیتا تھا اور اب وہ 49 دیگر شرکاء کے ساتھ مس انگلینڈ کے تاج کے لئے مقابلہ کریں گی۔
بیس سالہ طالبہ میک اپ آرٹسٹ کے طور پر بھی کام کرتی ہیں اور سوشل میڈیا پر مقبول ہیں۔
